پشاور نے اسلام آباد کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کے دوسرے ایلیمنٹری میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 48 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا دوسرا ایلیمنٹری میچ کھیلا گیا۔ جس میں پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں 214 رنز بناکر حریف ٹیم کو جیت کے لئے 215 رنز کا ہدف دے دیا۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگ کا آغاز لیوک رونکی اور کیمرون ڈیلپورٹ نے کیا۔ لیکن دونوں بلے باز اپنی ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے اور لیوک رونکی 17 رنز بناکر حسن علی گیند پر ڈیرن سیمی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد کی دوسری وکٹ ایلکس ہیلز کی گری جو 1 رن بناکر کرس جورڈن کی گیند پر کیرون پولارڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان کیمرون ڈیلپورٹ کا ہوا جو 28 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

سمیع الیون کی چوتھی وکٹ آصف علی کی گری جو بغیر کوئی رن بنائے کیرون پولارڈ کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پانچواں نقصان چیڈوک والٹن کا ہوا جو 48 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیمل ملز کا شکار ہوئے۔

اسلام آباد کی جانب سے چھٹی وکٹ حسین طلعت کی گری جو 19 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ساتویں وکٹ فہیم اشرف کی گری جو 31 رنز بناکر کرس جورڈن کا شکار ہوئے۔

ان کے بعد آؤٹ ہونے والے بلے باز کپتان محمد سمیع تھے جو 2 رنز بناکر کرس جورڈن کی گیند پر کیرون پولارڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ نواں نقصان شاداب خان کا ہوا جو بغیر کوئی رن بنائے وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی اور کرس جورڈن نے 3،3 وکٹ حاصل کی جبکہ ٹیمل ملز، وہاب ریاض اور کیرون پولارڈ نے ایک ایک وکٹ لی۔

پی ایس ایل سیزن فور کے دوسرے ایلیمیٹری میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پشاور زلمی کی جانب سے اننگ کا آغاز امام الحق اور کامران اکمل نے کیا اور دونوں بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو اچھی شروعات دی۔ لیکن 135 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 58 رنز بناکر کیمرون ڈیلپورٹ کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

سیمی الیون کی دوسری وکٹ کامران اکمل کی گری جو 74 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر کیمرون ڈیلپورٹ کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان صہیب مقصود کا ہوا جو 4 رنز بناکر شاداب خان کا شکار ہوئے۔

پشاور کی جانب سے چوتھی وکٹ کیرون پولارڈ کی گری جو 37 رنز بناکر لیوک رونکی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد آؤٹ ہونے والے بلے باز وہاب ریاض تھے جو 1 رن بناکر رومان رئیس کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کیمرون ڈیلپورٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی:

ڈیرن سیمی (کپتان)، کامران اکمل، امام الحق، صہیب مقصود، عمر امین، کرس جورڈن، کیرون پولارڈ، وہاب ریاض، حسن علی، ٹیمل ملز اور نبی گل شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ:

محمد سمیع (کپتان)، لیوک رونکی، کیمرون ڈیلپورٹ، ایلکس ہیلز، چیڈوک والٹن، آصف علی، فہیم اشرف، حسین طلعت،محمد موسیٰ، رومان رئیس اور شاداب خان شامل ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay