پی ایس ایل 4 کی اختتامی تقریب میں کون سے ستارے جلوے بکھریں گے؟

PSL-4

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل فور ) کے چوتھے ایڈیشن کی اختتامی تقریب کل شام 6 بجے منعقد کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق شائیقینِ کرکٹ کا انتظار اب بس ایک دن کی دوری پر ہے ، کرکٹ کے دیوانے فائنل کا ٹکرا دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں جس میں  پی ایس ایل فور کی دو بہترین ٹیمز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گی ۔

شہر قائد میں فائنل کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ، اختتامی تقریب میں جہاں کر کٹ اسٹار بلا اور گیند گھومائیں گے وہیں شوبز کے ستارے بھی اپنے جلوے بکھریں گے ۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر پاکستان سپر لیگ کے آفیشل پیج پر ان فنکاروں کے ناموں کی ایک جھلک دیکھا دی گئی ہے جو پی ایس ایل 4 کی اختتامی تقریب میں اپنا رنگ جمائیں گے ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay