پاک فوج کا پی ایس ایل فائنل کی ٹیموں کےلیےنیک خواہشات کااظہار

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم پاکستان کے سلسلے میں جاری ہونے والے نغمے کا تیسرا پرومو جاری کیا اور پی ایس ایل فائنل کی ٹیموں کےلیےنیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

انکا کہنا تھا کہ کراچی روشنیوں کاشہر، عروس البلاد۔۔۔پاکستان زندہ باد۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی ٹرافی کیلئے جنگ آج ہوگی، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ٹاکرا ہوگا، فائنل میچ رات 8 بجےنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا ،جہاں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی چوکوں اور چھکوں کا طوفان لائیں گے۔

مزید پڑھیے : پی ایس ایل فور، تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ آج ہو گا

فائنل مقابلےسےپہلے رنگارنگ تقریب ہوگی ۔23مارچ کامکمل تھیم سونگ بھی پی ایس ایل تقریب کاحصہ ہوگا ، ساحرعلی بگانیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پرفارم کریں گے جہاں تمام شائقین ساحرعلی بگاکےساتھ پاکستان زندہ بادکےہم آوازہوں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay