پراناکراچی واپس آگیاامیدہےپراناپاکستان بھی واپس آئےگا،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پراناکراچی واپس آگیاامیدہےپراناپاکستان بھی واپس آئےگا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پی ایس ایل فائنل کےانتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی کو مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پراناکراچی واپس آگیاامیدہےپراناپاکستان بھی واپس آئےگا، گزشتہ سال بھی پی ایس ایل کافائنل کرایاتھا، کراچی ہی نہیں ملک بھرسےلوگ آرہےہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چاہتےہیں شائقین کوکم سے کم تکلیف ہو، پی سی بی کی کوشش ہےعالمی کرکٹ بحال ہو،پی ایس ایل کے8میچزکےبعدعالمی کرکٹ کی جانب دیکھ رہےہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی ٹرافی کیلئے جنگ آج ہوگی، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ٹاکرا ہوگا، فائنل میچ رات 8 بجےنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا ،جہاں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی چوکوں اور چھکوں کا طوفان لائیں گے۔

مزید پڑھیے : پی ایس ایل فور، تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ آج ہو گا

فائنل مقابلےسےپہلے رنگارنگ تقریب ہوگی ۔23مارچ کامکمل تھیم سونگ بھی پی ایس ایل تقریب کاحصہ ہوگا ، ساحرعلی بگانیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پرفارم کریں گے جہاں تمام شائقین ساحرعلی بگاکےساتھ پاکستان زندہ بادکےہم آوازہوں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay