سانحہ نیوزی لینڈ کےشہداء سےاظہار یکجہتی: پی ایس ایل فائنل میں ایک منٹ کی خاموشی

کراچی : پاکستان سپر لیگ فور کے فائنل سے قبل سانحہ کرائسٹ چرچ کےشہداء سےاظہار يکجہتی کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائےگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فورکی اختتامی تقریب کادورانیہ کم ہونےکاامکان ہے، جبکہ پی ایس ایل فورکےفائنل سےقبل ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائےگی اور اختتامی تقریب میں رقص بھی نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اختتامی تقریب میں کنسرٹ کی جگہ ملی نغمےپیش کیےجائیں گے جس میں کرائسٹ چرچ کےشہداکوخراج عقیدت پیش کیاجائےگا، تقریب میں فوادخان،جنون گروپ،آئمہ بیگ،ابرارالحق اور شجاع حیدرپرفارم کریں گے۔

دوسری جانب ملتان سلطان کے کھلاڑی شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرائسٹ چرچ میں9شہیدپاکستانیوں اوردیگرافرادکےغم میں شریک ہیں،اپیل ہےپی ایس ایل فائنل سےپہلےایک منٹ خاموشی اختیارکی جائے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شہیدافرادکےاحترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے،بہترہوگاکہ احترام میں کنسرٹ کی جگہ ملی نغمےپیش کیےجائیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 4 کا فائنل ٹاکرا آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا جس میں صدر مملکت عارف علوی مہمان خصوصی ہوں گے۔ پی ایس ایل فائنل کی اختتامی تقریب شام 6 بجے ہوگی جب کہ رات 8 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی پی ایس ایل 4 کے ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر آسٹریلوی دہشتگرد برینٹن ٹیرینٹ نے نماز جمعہ کے دوران معصوم مسلمانوں پر حملہ کیا تھا جس میں اب تک 50 مسلمان شہید اور معتدد زخمی ہوگئے ہیں۔ شہدا میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay