پی ایس ایل فائنل: صدر ، آرمی چیف و دیگر شخصیات کی کراچی اسٹیڈیم آمد، رنگا رنگ تقریب

کراچی: پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے صدر ڈاکٹر عارف علوی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر سیاسی و عسکری شخصیات  کراچی اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔

نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ پر ہونے والے حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے پی ایس ایل سیزن فور کے فائنل میچ سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

پاکستان سپر لیگ فائنل کی اختتامی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی جس کے شروع میں سانحہ نیوزی لینڈ شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے میدان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

اختتامی تقریب میں گلوکار ابرار الحق، آئمہ بیگ اور فواد خان سمیت جنون بینڈ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس پرشائقین کرکٹ نے خوب داد دی۔

پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے صدرمملکت عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، ڈی جی رینجرز، وزیر ریلوے سمیت ارکان صوبائی اسمبلی بھی نیشنل اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

پی ایس ایل فائنل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل کرانا فخر ہے، کرکٹ کا گیم ہی لوگوں کے چہروں پر خوشی لاتا ہے۔

احسان مانی کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم عمران خان سمیت وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سیکورٹی فورسز اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی مدد سے پی ایس ایل کا فائنل یہاں ہو رہا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay