کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوشاندار جیت پرمبارکباد دیتاہوں،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور سیکیورٹی فورسز کو پی ایس ایل کےانعقادپرمبارکباد دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی اور سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوشاندار جیت پرمبارکباد دیتاہوں، ساتھ ہی ٹیم کےمنیجر اور میرےدوست ووین رچرڈکوبھی مبارکباد دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فور کا فائنل کھیلا گیا جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کی ٹرافی جیت لی جبکہ احمد شہزاد نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay