پی ایس ایل 4 : شوبز ستاروں کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کی مبارک باد

PSLFinal

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا میلہ اپنی تمام تر رعنائی بکھر کے گزشتہ روز اختتام پزیر ہو گیا ۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے سنسنی خیز فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کی ٹرافی جیت لی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت کا نگارہ بجنے کے بعد سے سوشل میڈیا پرمبارکباد کا نا رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ شائیقین کرکٹ سمیت دیگر سیاسی ،سماجی اور شوبز شخصیات نے پی ایس ایل فو رکے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور فاتح اور شکست کا سامنا کرنے والی ٹیم کی حوصلہ افزائی اور محبت کے لیے دلچسپ اور پیار بھر ے پیغامات جاری کیے ۔

سوشل میڈیا صارفین سمیت پوری پاکستانی قوم کا یہ ہی کہنا ہےکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیتی یا پشاور زلمی جیت اصل میں ’پاکستان‘ کی ہے یہ جیت ’امن‘ کی ہے ۔

ماہرہ خان

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ سپر اسٹار اور پشاور زلمی کی ٹیم کی برانڈ ایمبسڈر ماہرہ خان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا “مبارک چیمپس “۔

ہمایوں سعید

 نامور پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نےا پنے  پیغام میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کی  پوری ٹیم کو جیت کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہےکہ  محنت کا  صلہ  ضرور ملتا ہے ۔۔ انہوں  نے  پشاور  زلمی  کی  ٹیم کی  حوصلہ  افزائی بھی کی ۔ ہمایوں سعید نے پی ایس  فور کے کامیاب  انعقاد  پر  پی ایس  ایل  ، گورئمنٹ   اور  پاک  آرمی  کا شکریہ  ادا کیا ۔

حمزہ علی عباسی

پاکستانی  ٹی  وی  اور فلم کے  مشہور  اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی سماجی  روابط کی  ویب  سائٹ  ٹیوٹر پر  کھلاڑیوں  کو مبارک باد  دیتے ہوئے  اللہ کا  شکر  ادا کیا  اور کہا کہ  یہ جیت پاکستان کی جیت ہے  ۔

 علی ظفر

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کے مشہوراداکار اور گلو کارعلی ظفر نے بھی  اپنے ٹوئیٹ کے  زریعے  فاتح  ٹیم کو مبارک باد  دی  جبکہ  فائنل  کا  ٹکرا  شروع ہونے  سے پہلےانہوں میں  اپنے  ایک  ٹوئٹ میں پیش گوئی  کی  تھی کہ  انہیں لگتا ہے کہ  کوئٹہ  جیتے  گا  آپ کو  کیا  لگتا ہے ۔

فیصل قریشی

پاکستان کے معروف ور اسٹٓائل  اداکار اور مارننگ شو کے میزبان فیصل قریشی نے  بھی  پی  ایس ایل کے کامیاب  انعقاد پر  خوشی کا  اظہار کیا  اور  جیتے  والی  ٹیم کو  مبارکباد دی۔

ماورا حسین

پاکستان کی  نامور  اور مصوم  سی  اداکارہ  ماورا حسین نے  اپنے  پیغام میں لکھا  کہ  ہم جیت  گئے ، پاکستان جیت گیا  الحمد اللہ میرا پاکستان  ہمیشہ  چمکتا رہے ۔

صنم بلوچ   

پاکستانی  ڈراموں کی  اداکارہ اور صبح کے شو کی میزبان صنم بلوچ   نے بھی  اپنے  ٹیوٹر پیغا م میں  فاتح  ٹیم  اور پاکستان کو مبارک باد دی ہے ۔

فہد مصطفیٰ

 پاکستان فلم  اور ٹی وی کے نامور اداکار  اور ہر دلعزیز  میزبان فہد مصطفیٰ  نے  بھی  سماجی  روابط کی  ویب سائٹ  ٹیوٹر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کی مبارک باد دی ۔

حریم فاروقی

پاکستانی خوبرو اداکارہ حریم فاروقی نے بھی  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کو مبارک  دیتے ہوئے ایونٹ  کی شام کو  شاندار  قرار دیا ۔

واسع چوہدری

پاکستانی اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر، میزبان، فلم نویس اور مزاح نگار واسع چوہدری نے  بھی  سماجی اپنے ٹیوئٹ میں فاتح ٹیم  کو مبارک  دی  اور کہا کہ  اس جیت کا  آپ  سے  زیادہ  حقدار کوئی نہیں  تھا ۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل دیکھنے کے لیے صدر مملکت عارف علوی   سمیت  عسکری ، سیاسی اور شوبز سے وابستہ نامور شخصیات  گراونڈ میں  موجود تھیں ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیراعلی سید مراد علی شاہ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی ، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید، خیبرپختونخوا کے وزراء عاطف خان اور شوکت یوسفزئی اور وزیراعظم کے مشیر عثمان ڈار بھی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہوئے۔

پی ایس ایل فور کا  ایونٹ  شاندار  کامیابی  کے  ساتھ  اپنے  منزل  تک پہنچ گیا  دبئی  سے  شروع ہونے والے  ان   سنسنی خیز  مقابلوں  کو  شائقین  کرکٹ سمیت  ساری  دنیا میں  دیکھا  اور پسند کیا  گیا اور پاکستان کی  جانب سے  امن  اور  محبت کا  پیغام عام کیا گیا ۔  اس پورے  ایونٹ میں  سب  سے  زیادہ  خوشی  کی بات  یہ  رہی کہ  جیت پاکستان کی  ہوئی امن کی ہوئی ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay