پی ایس ایل کااختتام ہماری جیت پرہونےپربہت خوش ہوں،شین واٹسن

کراچی : آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کااختتام ہماری جیت پرہونےپربہت خوش ہوں، پی ایس ایل میں بہترین 5ہفتےگزرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑی شین واٹسن نے الوداعی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کی ٹیم کوالوداع کہتاہوں ، پی ایس ایل کااختتام ہماری جیت پرہونےپربہت خوش ہوں۔

شین واٹسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل میں بہترین 5ہفتےگزرے ، کراچی میں بہت مزہ آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فور کا فائنل کھیلا گیا جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی جبکہ احمد شہزاد نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay