پاکستان میں پہلی بار کوئلے سے بجلی کی پیداوار شروع

کراچی: پاکستان میں پہلی بار کوئلے سے بجلی کی پیداوار شروع  ہوگئی جس کے بعد 330 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی تاریخ میں ترقی کا اور ایک سنگ میل کامیابی سے عبور کرلیا گیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئلہ سے بجلی کی پیداوار شروع کردی گئی اور ابتدا میں تھرکول سے بجلی کی پیداوار کا مرحلہ مکمل کرکے 330 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کردی گئی۔

ترجمان نجی کمپنی کے مطابق تھر کے 21 ہزار مربع کلو میٹر رقبے میں سے 9 ہزار300 مربع کلو میٹر اراضی میں کوئلہ موجود ہے اور یہاں پائے جانے والے 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر دنیا کا چوتھا بڑا ذخیرہ ہے۔ صرف بلاک 2 میں کوئلے کی مقدار 2 ارب ٹن ہے۔

اس پراجیکٹ کے کامیاب موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس منصوبے کی کامیابی پر سندھ کی عوام کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سماجی راوبط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہنا تھا کہ آج پاکستان کیلئے بڑا دن ہے جبکہ سندھ پاکستان کو توانائی، سلامتی کی راہ پر گامزن کررہا ہے اور تھر سے پاکستان کے بدلنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay