پاک آسٹریلیاسیریز: ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی

CRICKET

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتان اور آفیشل شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ جس میں ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کی جگہ شعیب ملک کریں گے ۔

قو می کرکٹ ٹیم کے سولہ رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

پاکستان کے خلاف آسٹریلوی اسکواڈ کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ہینڈسکوم، شان مارش، مارکس اسٹونس،ایشٹن ٹرنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنس، جیسن بینڈروف، جے رچرڈسن، نیتھن لیون، کین رچرڈسن، ایڈم زامپا اور نیتھن کولٹر نیل پر مشتمل ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay