پاکستان اندرونی جنگ برداشت نہیں کرسکتا، خورشیدشاہ

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اندرونی جنگ برداشت نہیں کرسکتا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھٹو کے نواسے کوکہا جاتا ہے کہ وہ غدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ بازنہیں آؤ گے توہم بھی نہیں آئیں گے ۔ اس وقت پاکستان اندرونی جنگ برداشت نہیں کرسکتا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس آج بھی 65 فیصدعوام کا مینڈیٹ ہے۔ ہم کہہ رہے ہیں کہ اتحاد کرو اور وزیراعظم کہتے ہیں  ضرورت نہیں۔ عمران خان مودی  کو 6مرتبہ فون کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹنگزمیں عمران خان نہیں آتے بلاول کیوں آئے؟ ملک میں مہنگائی سے تباہی ہورہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کو وقت دیا مگرکوئی تبدیلی نہیں آئی اور اب پاکستان کےغریب عوام عذاب میں مبتلا ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ عوام کومسائل سے نکالنے کیلئے ٹرین مارچ کر رہے ہیں۔ ہم جہاں بھی جائیں گے امیدہے پاکستان کےعوام ساتھ دیں گے۔ ٹرین مارچ روہڑی سے راولپنڈی جائے گا۔

خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ بھٹو فیملی کی سیاست کیاہے سب جانتے ہیں۔ بھٹوفیملی عوام کی حکومت چاہتی ہے اور ہمیں سیکھایاگیا جان دےدومگرقوم کاساتھ نہ چھوڑو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امیدہے27مارچ کومائیں ،بہنیں ،بیٹیاں گھروں سے نکلیں گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو جس اسٹیشن پرجائیں گے ہمیں وہاں پائیں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay