تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 80 رنز سے شکست دیدی

ابوظہبی: تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 80 رنز سے شکست دیکر پانچ میچز کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کرلی۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ کھیلا گیا۔ جس میں مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بناکر حریف ٹیم کو جیت کے لئے267 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز شان مسعود اور امام الحق نے کیا۔ لیکن شان مسعود اپنی ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے اور 2 رنز بناکر پیٹ کمنس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی دوسری وکٹ حارث سہیل کی گری جو 1 رن بناکر پیٹ کمنس کا شکار ہوئے۔ تیسرا نقصان محمد رضوان کا ہوا جو بغیر کوئی رن بنائے پیٹ کمنس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے چوتھی وکٹ امام الحق کی گری جو 46 رنز بناکر گلین میکسویل کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوئے۔ پانچواں نقصان کپتان شعیب ملک کا ہوا جو 32 رنز بناکر نیتھن لیون کی گیند پر ہینڈسکوم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ کا نقصان عمراکمل کا ہوا جو 36 رنز بناکر جیسن بینڈروف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ساتواں نقصان عماد وسیم کا ہوا جو 43 رنز بناکر ایڈم زامپا کا شکار ہوئے۔ آٹھویں وکٹ عثمان شنواری کی گری جو بغیر کوئی رن بنائے ایڈم زامپا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کا نواں نقصان جنید خان کا ہوا جو 5 رنز بناکر ایڈم زامپا کا شکار ہوئے۔ آخری وکٹ محمد حسنین کی گری جو بغیر کوئی رن بنائے ایڈم زامپا کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دیکھایا جبکہ پیٹ کمنس نے 3، جیسن بینڈروف، نیتھن لیون اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے اننگ کا آغاز عثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے کیا۔ لیکن عثمان خواجہ اپنی ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے اور بغیر کوئی رن بنائے عثمان خان شنواری کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

مہمان ٹیم کی دوسری وکٹ 20 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب شان مارش 14 رنز بناکر جنید خان کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان ہینڈسکوم کا ہوا جو 47 رنز بناکر حارث سہیل کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ مارکس اسٹونس کی گری جو 10 رنز بناکر عماد وسیم کا شکار ہوئے۔ پانچواں نقصان کپتان ایرون فنچ کا ہوا جو 90 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر یاسر شاہ کی گیند پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ گلین میکسویل کی گری جو 71 رنز بناکر محمد رضوان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان شنواری، جنید خان، یاسر شاہ، عماد وسیم اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اسکواڈ:

شعیب ملک (کپتان) امام الحق، شان مسعود، حارث سہیل، عمر اکمل، عماد وسیم، محمد رضوان، جنید خان، محمد حسنین، عثمان خان شنواری اور یاسیر شاہ شامل تھے۔

آسٹریلیا اسکواڈ:

ایرون فنچ (کپتان)، عثمان خواجہ، شان مارش، ہینڈسکوم، مارکس اسٹونس، گلین میکسویل، ایلکس کیری، پیٹ کمنس، نیتھن لیون، ایڈم زامپا اور جیسن بینڈروف شامل تھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay