تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز میں واپسی کی پوری کوشش کریں گے، مکی آرتھر

ابوظہبی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ تیسرا ون ڈے میچ جیت کر سیریز میں واپسی کی پوری کوشش کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں جب کہ تیسرا ون ڈے میچ جیت کر سیریز میں واپسی کی پوری کوشش کریں گے۔

مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ تیسرے ون ڈے میچ میں کسی بھی کھلاڑی کا ڈیبیو نہیں ہوگا جبکہ فہیم اشرف کی جگہ عثمان خان شنواری اور محمد عباس کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو 8 وکٹوں سے بآسانی شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

خیال رہے کہ آسٹریلین فاسٹ باؤلر جھائے رچرڈسن پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے کنڈھے کی انجری کے باعث زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay