خان صاحب جس ملک میں جاتےہیں چندہ اوربھیک مانگتے ہیں،بلاول بھٹو

BhuttoKaKarawan

دوڑ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ خان صاحب کہتے رہے کہ بھیک نہیں مانگیں گے، خان صاحب جس ملک میں جاتےہیں چندہ اوربھیک مانگتے ہیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سندھ کے علاقے دوڑ میں کاروانِ بھٹو کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے مزید کہا کہ شہباز شریف کو مبارک باد دیتا ہوں کہ ان کا نام ای سی ایل سے ہٹ گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب کہتے رہے کہ بھیک نہیں مانگیں گے خودکشی کریں گے مگرآئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لیں گے،مگر اب وہ جس ملک میں جاتے ہیں چندہ اوربھیک مانگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیادت کی نشانی یہ ہوتی کہ وہ جان دے دیتے ہیں یوٹرن نہیں لیتے، بے نامی وزیراعظم کا احتساب کب ہوگا، باجی علیمہ کا احتساب کب ہوگا؟ علیمہ خان کہتی ہیں کہ سلائی مشینیں بیچ کر بیرون ملک جائیہے داد خریدیں، یہ سلائی مشینیں ہمیں بھی دے دیں تاکہ سندھ کی خواتین کو دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایوب، ضیاء، مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا، یہ عمران خان کیا چیزہیں؟ ہماری زبان بندی نہیں کی جا سکتی، کیا یہ سمجھتے ہیں کہ ذوالفقار بھٹو کا نواسہ اور بے نظیر کا بیٹا چپ رہے گا؟۔

چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ احتساب پر کوئی اعتراض نہیں، کرپٹ لوگوں کو پکڑیں، کرپشن ختم کریں، مگر ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب پرویزمشرف کی باقیات ہے، کرپشن ختم کرنی ہے توایسا ادارہ بنانا پڑے گا جہاں تمام پاکستانیوں کے لیے ایک ہی قانون ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ 4اپریل کوگڑھی خدابخش میں تاریخی جلسہ ہوگا،امیدہے4اپریل کوکارکن بڑی تعدادمیں گڑھی خدابخش پہنچیں گے،کارکنان کی بڑی تعدادنےپورےجوش وخروش سےاستقبال کیا ۔

ان کا کہنا تھاکہ 4 اپریل کوشہیدذوالفقارعلی بھٹوکایوم شہادت ہے،40سال بعد بھی حکمران ذوالفقار بھٹو سے ڈرتے ہیں ۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ غریبوں کے سر سے چھتیں چھینی جارہی ہیں،کہا گیا10کروڑ نوکریاں دی جائیں گی،وزیراعظم کا ہروعدہ جھوٹ نکلا،یہ کیسے وزیراعظم ہیں جو یوٹرن پریوٹرن لیتےہیں۔یہ دھاندلی زدہ حکومت ہے،ووٹ چوری کرکے حکومت بنائی گئی ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay