چوتھا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

دبئی: چوتھے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا ایک روزہ میچ کھیلا گیا۔ جس میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بناکر حریف ٹیم کو جیت کے لئے 278 رنز ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز شان مسعود اور عابد علی نے کیا۔ لیکن شان مسعود اپنی ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے اور بغیر کوئی رن بنائے نیتھن کولٹر نائل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

قومی ٹیم کی دوسری وکٹ حارث سہیل کی گری جو 25 رنز بناکر نیتھن لیون کی گیند پر گلین میکسویل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان عابد علی کا ہوا جو 112 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ایڈم زامپا کی گیند پر کپتان ایرون فنچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

میزبان ٹیم کی چوتھی وکٹ عمر اکمل کی گری جو 7 رنز بناکر نیتھن کولٹر نائل کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ پانچواں نقصان سعد علی کا ہوا جو 9 رنز بناکر نیتھن کولٹر نائل کی گیند پر کین ریچرڈسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے چھٹی وکٹ کپتان عماد وسیم کی گری جو 1 رن بناکر کین ریچرڈسن کی گیند پر شان مارش کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ساتواں نقصان محمد رضوان کا ہوا جو 104 رنز بناکر مارکس اسٹونس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی آٹھویں وکٹ عثمان خان شنواری کی گری جو 6 رنز بناکر مارکس اسٹونس کی گیند پر ہینڈسکوم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن کولٹر نائل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارکس اسٹونس نے 2، کین ریچرڈسن، نیتھن لیون اور ایڈم زامپا ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

آسٹریلیا کی جانب سے اننگ کا آغاز ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے کیا اور اپنی ٹیم کو ایک اچھی شروعات دی۔ لیکن 56 کے مجموعی اسکور پر کپتان ایرون فنچ 39 رنز بناکر محمد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوگئے۔

مہمان ٹیم کی دوسری وکٹ شان مارش کی گری جو 5 رنز بناکر کپتان عماد وسیم کا شکار ہوئے۔ تیسرا نقصان ہینڈسکوم کا ہوا جو 7 رنز بناکر عماد وسیم کی گیند پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ مارکس اسٹونس کی گری جو 2 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ پانچواں نقصان عثمان خواجہ کا ہوا جو 62 رنز کی اننگ کھیل کر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے چھٹی وکٹ گلین میکسویل کی گری جو 98 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر رن آؤٹ ہوئے۔ ساتواں نقصان ایلکس کیری کا ہوا جو 55 رنز بناکر محمد حسنین کی گیند پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حسنین، عماد وسیم اور یاسر شاہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک انجری کے باعث چوتھے ون ڈے سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد ان کی جگہ عماد وسیم کو ٹیم کی قیادت سوپنی گئی ہے۔

پاکستان ٹیم میں دو نئے کھلاڑیوں کا ڈیبیو کیا گیا ہے شعیب ملک اور امام الحق کی جگہ سعد علی اور عابد علی کو ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔

پاکستان اسکواڈ:

عماد وسیم (کپتان)، شان مسعود، عابد علی، حارث سہیل، عمراکمل، سعد علی، محمد رضوان، یاسر شاہ، عثمان خان شنواری، جنید خان اور محمد حسنین شامل تھے۔

آسٹریلیا اسکواڈ:

ایرون فنچ (کپتان)، عثمان خواجہ، شان مارش، ہینڈسکوم، مارکس اسٹونس، گلین میکسویل، ایلکس کیری، نیتھن کولٹر نائل، کین ریچرڈسن، نیتھن لیون اور ایڈم زامپا شامل تھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay