خورشید شاہ،بینظیر اور بھٹو کا نام بیچنا بند کریں، وزیر اطلاعات

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ،بینظیراوربھٹوکانام بیچنابندکریں، خورشیدشاہ کی بھرتیاں آج اداروں کودیمک کی طرح چاٹ رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ خورشید شاہ،بینظیراوربھٹوکانام بیچنابندکریں، اداروں کی تباہی میں سب سےبڑاحصہ خورشیدشاہ کاہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر بیان میں مزید کہا کہ خورشیدشاہ اُس کمیٹی کےسربراہ تھےجس نےسیاسی بھرتیاں کیں، خورشیدشاہ کی بھرتیاں آج اداروں کودیمک کی طرح چاٹ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آپ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بینظیر بھٹو کا نام نکالنا چاہتے ہو، اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے ڈر ہے کہ ‘نیا پاکستان’ والےکہیں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر نا نکال دیں، 2008 سے 2013 تک ماڈل اور بہترین حکومت تھی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay