آسٹریلیا نے پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کردیا

دبئی: پانچویں ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 20 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز کا آخری ایک روزہ میچ کھیلا گیا۔ جس میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بناکر حریف ٹیم کو جیت کے لئے 328 رنز ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز عابد علی اور شان مسعود نے کیا۔ لیکن عابد علی اپنی ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے اور بغیر کوئی رن بنائے جیسن بینڈروف کی گیند پر ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

قومی ٹیم کی دوسری وکٹ شان مسعود کی گری جو 50 رنز کی اننگ کھیل کر ایڈم زامپا کی گیند پر ایل بی ڈیبیلیو آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان محمد رضوان کا ہوا جو 12 رنز بناکر گلین میکسویل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے چوتھی وکٹ عمر اکمل کی گری جو 43 رنز بناکر نیتھن لیون کی گیند پر جیسن بینڈروف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پانچواں نقصان حارث سہیل کا ہوا جو 130 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر کین ریچرڈسن کی گیند پر نیتھن لیون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ سعد علی کی گری جو 4 رنز بناکر جیسن بینڈروف کا شکار ہوئے۔ ساتواں نقصان یاسر شاہ کا ہوا جو 11 رنز بناکر جیسن بینڈروف کی گیند پر کپتان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جیسن بینڈروف نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دیکھایا جبکہ کین ریچرڈسن، نیتھن لیون گلین میکسویل اور ایڈم زامپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

آسٹریلیا کی جانب سے اننگ کا آغاز ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے کیا اور اپنی ٹیم کو ایک اچھی شروعات دی۔ لیکن 134 کے مجموعی اسکور پر ایرون فنچ 53 رنز کی اننگ کھیل کر عثمان خان شنواری گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

مہمان ٹیم کی دوسری وکٹ عثمان خواجہ کی گری جو 98 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر عثمان خان شنواری کی گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان شان مارش کا ہوا جو 61 رنز بناکر جنید خان کی گیند پر عابد علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے چوتھی وکٹ مارکس اسٹونس کی گری جو 4 رنز بناکر عثمان خان شنواری کا شکار ہوئے۔ پانچواں نقصان گلین میکسویل کا ہوا جو 70 رنز بناکر جنید خان کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

مہمان ٹیم کی چھٹی وکٹ ایلکس کیری کی گری جو بغیر کوئی رن بنائے جنید خان کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوئے۔ ساتواں نقصان ہینڈسکوم کا ہوا جو 8 رنز بناکر عثمان شنواری کا شکار ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان شنواری نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جنید خان نے 3 وکٹ حاصل کیں۔

پاکستان اسکواڈ:

عماد وسیم (کپتان)، شان مسعود، عابد علی، حارث سہیل، محمد رضوان، عمر اکمل، سعد علی، یاسر شاہ، عثمان خان شنواری، جنید خان اور محمد عباس شامل تھے۔

آسٹریلیا اسکواڈ:

ایرون فنچ (کپتان)، عثمان خواجہ، شان مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، ہینڈسکوم، ایلکس کیری، جیسن بینڈروف، کین ریچرڈسن، نیتھن لیون اور ایڈم زامپا شامل تھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay