ناخشگوار واقعات یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار

کراچی کے نوجوان نے کسی بھی ناخشگوار واقعات یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موبائل ایپلی کیشن متعارف کروادی۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے رہائشی 18 سالہ فیض اللہ آرائیں نے چھینا جھپٹی کے واقعات اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موبائل سیکیورٹی ایپلی کیشن ’’ کرائٹر‘‘ متعارف کرادی۔ جس کا بنیادی مقصد ہنگامی صورتحال میں اہل خانہ یا قریبی دوستوں کو لوکیشن کے ذریعے آگاہ کرنا ہے۔

موبائل سیکیورٹی اپیلی کیشن کے تحت کسی ناخشگوار صورتحال میں تین بار پاور بٹن مسلسل دبانے سے متعلقہ شخص کی لوکیشن، اطراف کی آوازیں اور بیک کیمرا سے لی گئی تصاویر مخصوص ای میل پر ارسال ہوجائیں گی۔

جس کے بعد صارفین نقشے پر دیے گئے مقامات سے جان سکیں گےکہ شہر یا مخصوص مقام پر آمدورفت کے دوران خیال رکھ سکیں، فیض اللہ کے مطابق ایپلی کیشن استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہوگا، صرف صارفین کی جانب سے مقرر کیے گئے نمبرز اور ای میل پر ہی نوٹیفکیشن موصول ہوگی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay