پی ٹی آئی نے خود مانا ہم حکومت نہیں کرسکتے، مراد علی شاہ

گڑھی خدابخش: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے خود مانا ہم حکومت نہیں کرسکتے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو آئین دیا اور شہید بھٹو کے اصول اور نظریہ اب بھی پاکستان میں زندہ ہے۔ آصف زرداری، بلاول کی قیادت محترمہ شہید کا مشن آگے بڑھائیں گے۔

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نااہل ہے اور صوبہ سندھ پورے پاکستان کی خدمت کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے اسپتال زبردستی لینا چاہتی ہے اور پی ٹی آئی نے خود مانا ہم حکومت نہیں کرسکتے۔

آج کی سیاست دھوکا، جھوٹ اور فراڈ ہے، خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کا دن ملک کی تاریخ کا اہم دن ہے اور آج کے دن آمر کی سوچ نے بھٹو کو شہید کیا۔ آمر سمجھتا تھا کہ پی پی کی سوچ ختم ہوجائے گی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہر دور میں پی پی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی اور بھٹو پاکستان کی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ آپ بھٹو کو شہید کرتے جائیں اور بھٹو پیدا ہوتے رہیں گے جبکہ بھٹو لوگوں کے دلوں میں بستا ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ بھٹو نے سولی پر چڑھ کر وعدہ پورا کیا اور آج کی سیاست دھوکا، جھوٹ اور فراڈ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم سے جھوٹ اور فراڈ سے ووٹ لینے والوں کو کیا کہیں گے۔

ہم حکومت کا قبلہ درست کریں گے، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کے مخالف بھی ان کی کمی کو محسوس کرتے ہیں اور بھٹو کے مخالف اپنے گناہ کو تسلیم کررہے ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مخالفین کہتے ہیں کہ آج بےنظیر کی بہت ضرورت ہے اور مخالفین سمجھتے تھے بھٹو کو ختم کرکے پیپلز پارٹی ختم کردیں گے۔ آج کچھ لوگ بلاول بھٹوسےخوفزدہ ہیں اور کارروان بھٹو سے مخالفین پر لرزہ طاری ہے اور بلاول بھٹو نے ہمیشہ عوامی مسائل پر بات کی۔

انکا کہنا تھا کہ ہم 18ویں ترامیم کو رول بیک نہیں ہونے دیں گے جبکہ عمران خان آئین اور جمہوریت کو نہیں مانتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت کا قبلہ درست کریں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay