سندھ کےکالےسونےسےپوراملک فائدہ حاصل کرےگا،بلاول بھٹو

تھرپارکر : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سندھ کےکالےسونےسےپوراملک فائدہ حاصل کرےگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تھرکول پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسےکہتےہیں گڈگورننس،اسےہم کہتےہیں میگاپروجیکٹ،باقی سب باتیں کرتے ہیں،آپ نے کرکے دکھایا ہے،یہ ہوتا ہےنیا پاکستان،پیپلزپارٹی نےکرکےدکھایا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کےلیےاہمیت رکھتا ہے، آج تھرکی زمین سےکالاسونا نکل رہاہے ،یہ وہ دن ہے جب ذوالفقاربھٹو نے ہمیں آئین دیا،اس کو کہتے ہیں بہترحکمرانی،اس کو کہتےہیں میگاپروجیکٹ۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ نےکہاتھاپبلک پارٹنرشپ کےذریعےملک کوچلا سکتے ہیں،بینظیر بھٹوکاخواب تھا تھرکےکوئلےسےپاکستان کوروشن کردیں،حکومت نجی شعبےکےساتھ ملکر اچھا کام کرسکتی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے تھرپارکر کے مقامی لوگوں کومفت بجلی دینےکااعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کےکالےسونےسےپوراملک فائدہ حاصل کرےگا، پورےپاکستان کوآپ کی محنت سےبجلی مل رہی ہے، آپ کو کچھ نہ کچھ تو ملنا چاہیے، تھر،اسلام کوٹ کےغریبوں کےبجلی بل سندھ حکومت ادا کرےگی، تھرکول کونیشنل گرڈ میں شامل کیا جارہا ہے، کوئلےکی بجلی پرپہلاحق مقامی لوگوں کا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ یہاں ایک نہیں2یونیورسٹیاں ہونی چاہئیں،این ای ڈی یونیورسٹی کا کیمپس تھرمیں بنایاجائےگا۔ ہم یہاں کےاسکولوں اوراسپتالوں کوبہتر بنائیں گے، پاک چین کوریڈورکاتحفہ زرداری صاحب نے ہمیں دیاتھا،ساتھ دینے پر چینی دوستوں کے شکرگزارہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ہوتی ہے ترقی اور یہ ہوتا ہےنیا پاکستان، مشرف کے10سالہ دورمیں ایک میگاواٹ بجلی نہیں بنی،آج کل وفاقی حکومت ہمیں پیسہ نہیں دے رہی،سندھ حکومت واحد ہے جو کچھ کرکے دکھارہی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay