آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد : آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی۔ آئی سی سی ٹرافی چاروں صوبوں میں عوام کےلیےڈسپلےکی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی امارات ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئی، آئی سی سی ٹرافی چاروں صوبوں میں عوام کےلیےڈسپلےکی جائےگی، 13اپریل کوپیکجزمال لاہور،14اپریل کوڈولیمن کراچی میں رکھی جائےگی۔

وزیراعظم ہاؤس کےبعدٹرافی کی سینٹارس مال میں رونمائی ہوگی جہاں عام پاکستانی ٹرافی کےساتھ تصاویراورسیلفیاں لےسکیں گے۔

واضح رہے کہ 30 مئی سے 14 جولائی 2019 تک ہونےوالا ٹورنامنٹ 1992 ورلڈ کپ کی طرح راؤنڈ رابن اور ناک آؤٹ فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گی جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay