الیکشن میں سب سے زیادہ دھاندلی گھوٹکی میں ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ

گھوٹکی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن میں سب سے زیادہ دھاندلی گھوٹکی میں ہوئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا جسلے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گھوٹکی کے لوگ پیپلز پارٹی سے محبت کرنے والے ہیں اور وزیراعظم عمران خان 8 مہینے بعد گھوٹکی آئے اور عوام کو مایوس کرکے چلے گئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تھر میں ماڈل بنا کر دکھا دیا ہے اور تھر کی گیس کا سب سے پہلے فائدہ گھوٹکی کےعوام کو ہوگا۔ سندھ کےعوام کا حق لیکر رہیں گے اور الیکشن میں سب سے زیادہ دھاندلی گھوٹکی میں ہوئی۔

انکا کہنا تھا کہ گھوٹکی کے عوام بلاول بھٹو کے ساتھ ہیں اور گھوٹکی والوں نے اپنی طاقت کا آج پھر مظاہرہ کردیا۔ عوام نے ثابت کردیا گھوٹکی پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے اور سلیکٹڈ وزیراعظم یہاں آکر گھوٹکی کےعوام کو مایوس کرکے چلے گئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوعوام کے دلوں میں رہتے ہیں اور ان کا درد بھی جانتے ہیں اور وفاقی حکومت سے سندھ کا حق لے کر رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھوٹکی کو ماڈل ضلع بنائیں گے۔

جس مودی نے حملہ کیا اس کی جیت کیلئے تم دعا کرتے ہو، خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی حالات کے لیے چیخ چیخ کر بولنا چاہیے اور عوام سے روٹی چھیننے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ پیپلز پارٹی کا منشور روٹی، کپڑا اور مکان ہے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جس مودی نے حملہ کیا اس کی جیت کیلئے تم دعا کرتے ہو جب کہ کشمیر، بھارت کے مسلمان پاکستانی وزیراعظم کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay