جعلی بینک اکاونٹس کیس : آصف زرداری نےنیب نوٹسزکاجواب دے دیا

asif-ali-zardari

راولپنڈی : جعلی بینک اکاونٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا تحریری جواب نیب دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاونٹس کیس پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا تحریری جواب نیب کو موصول ہوگیا، آصف زرداری نے 55 سوالوں کے تحریری جواب دیے ہیں۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ پارتھینون کمپنی کو نیشنل بینک کے ڈیڑھ ارب روپے قرض کا علم نہیں، پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔

آصف زرداری نے جواب میں مزید کہا ہے کہ پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا، میرا اور بلاول بھٹو کا پارتھینون کمپنی سے کوئی تعلق نہیں، پارک لین کمپنی میں ایک چھوٹا شراکت دار ہوں، نجی کمپنی سے متعلق نیب کا سوالنامہ اختیارات سے تجاوز ہے۔

یاد رہے کہ ٹیم جوابات کی جانچ کے بعد ڈی جی نیب راولپنڈی کو رپورٹ پیش کرے گی، بلاول بھٹو کا جواب تاحال نیب کو موصول نہیں ہوا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay