حکومت سے ہرصورت ٹیکس کے پیسے واپس لیں گے، بلاول بھٹو

میرپورماتھیلو: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت سے ہرصورت ٹیکس کے پیسے واپس لیں گے۔

میرپورماتھیلو میں پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاق سرکارسندھ کا پورا پیسہ اپنے قبضے میں لے چکی ہے اور حکومت کو یہ پیسہ واپس کرناہوگا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گھوٹکی کے جلسہ عام میں عوام کا سمندرتھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی بہتری کیلئے مل کرکام کرنا چاہتے ہیں جب کہ سندھ کےٹیکس کےپیسےوفاق نےہڑپ کرلیے ہم  حکومت سےہرصورت ٹیکس کےپیسےواپس لیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گھوٹکی میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ کٹھ پتلی کے فلسفے کو گھوٹکی اور پاکستان کےعوام نے مسترد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں جلد ہی اسلام آباد جاؤں گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کےعوام کو مہنگا پاکستان نہیں چاہیے ،عوام ریلیف چاہتے ہیں۔ عوام چاہتے ہیں ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کے وعدے پورے ہوں اور خوش ہوں عمران خان سندھ کو وقت دے رہے ہیں یہاں آکر جلسے کررہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ عمران خان سندھ آئیں اور بار بار آئیں لیکن یہاں آکر عوام کو دھوکا نہ دیں اور یہاں آکر سندھ کےعوام کے حقوق چھیننے کی کوشش نہ کریں۔ سندھ  کےعوام نے پیپلز پارٹی کے مقابلےمیں ان تمام جماعتوں کو مسترد کیا۔

پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے پاس ماضی میں کے ایم سی رہی اور ان کے پاس تمام اختیارات تھے مگر انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین دھاندلی کے باوجود سندھ میں الیکشن نہیں جیت سکے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay