آئندہ 4 روزمیں ملک کے بیشترشہروں میں آندھی،بارش،ژالہ باری کا امکان

[mashshare]

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 4 روزمیں ملک کے بیشترشہروں میں آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 4 روز کے دوران آندھی ، بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ میٹ آفس کے مطابق کوئٹہ،ژوب،مکران،قلات،سبی،نصیرآباد میں مزید بارش کا امکان ہے جب کہ ڈی آئی خان،ڈی جی خان،کوہاٹ،بنوں میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔

اسی طرح سرگودھا،سکھر،لاڑکانہ،مالاکنڈ،راولپنڈی، کمیر ، بلوچستان، کے پی، سندھ، پنجاب ، کراچی،حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ،،ٹھٹھہ ، بدین،شہید بینظیر آباد،میرپورخاص ، مکران ،قلات ،ژوب،کوئٹہ ، مکران کوئٹہ،ژوب میں کل بارش امکان ہے جب کہ ڈی جی خان میں ندی نالوں میں طغیانی  اورمالاکنڈ ،ہزارہ،گلگت بلتستان، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوہلو شہراور گردونواح میں گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارش اور طوفانی ہواؤں اورموسلادھاربارش سےنشیبی علاقےزیرآب آگئے ہیں۔ لاسے زئی،تنگہ اورگاڑداوغ کےندی نالوں میں شدیدتغیانی ہے اور مختلف علاقوں میں بجلی کی تاریں گرنے سے سپلائی معطل ہے۔

رپورٹس کے مطابق کیسکو  ذرائع نے کہا ہے کہ بجلی کی بحالی کےلیےکام جاری ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر کوہلو کا کہنا ہے کہ تمام ضلعی انتظامیہ کوہائی الرٹ کردیاہے ۔ ا نہوں نے ہدایت کی ہے کہ عوام غیرضروری سفرسے پرہیزکریں۔

بلوچستان کےمختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ گوادر شہراورگردونواح میں بارش اورتیزہواؤں سے کئی کھمبے گرگئے جس کے بعد بجلی معطل ہوگئی۔  اسی طرح دالبندین میں تیزآندھی اورطوفانی ہواؤں سےنظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ۔ ادھر چاغی میں بھی آندھی اورطوفانی ہواؤں کےباعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ شدید بارش کے سبب پاک ایران شاہراہ پرہیوی ٹریفک کوروک دیاگیا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay