اسپیکر سندھ اسمبلی کیخلاف ایف آئی آر درج کراؤں گا، خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کیخلاف ایف آئی آر درج کراؤں گا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا اپوزیشن ارکان کی سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی نے مجھے ایوان میں دھمکی دی اور آغا سراج درانی نے کہا تمہیں دیکھ لوں گا۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار اسپیکرسندھ اسمبلی ہوں گے جب کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کیخلاف ایف آئی آر درج کراؤں گا۔ لگتا ہے اسپیکر پچھلا دور بھول گئے، میں کھبی ڈرتا نہیں ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے اسپیکر نے براہ راست دھمکی دی ہے اور انہیں غصہ کس بات کا ہے کرپشن کی ہے تو حساب دینا ہوگا۔ ہم خان صاحب کے سپاہی ہیں ڈرتے نہیں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس فائرنگ سے شہریوں کی ہلاکت پر ایوان میں پوچھنا چاہتا تھا اور میں اپنی ذات کیلئے بات نہیں کرتا عوامی مسائل کی نشاندہی کی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان کے ہمراہ موجود اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ایوان میں اسپیکر نے خرم شیر زمان کو دھمکی دی ہے اور یہ اسپیکر ہیں یا کوئی بدمعاش ہیں۔

اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مسائل کا جواب دلیل اور بحث سے دیں اور لگتا ہے یہ چاچا میاں بھی ذہنی مریض ہونے کا خط لکھیں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay