آغا سراج درانی اسپیکر رہیں، ڈان نہ بنیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آغا سراج درانی اسپیکر رہیں، ڈان نہ بنیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آغا سراج درانی اسپیکرر ہیں، ڈان نہ بنیں اور خرم شیر زمان کو ایوان میں دھمکیاں دینا قابل مذمت، افسوسناک ہے۔ پارلیمان، جمہوریت کا رونا رونے والے اسپیکر کا رویہ دیکھ لیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسپیکر اسد قیصر پروڈکشن آرڈر جاری کریں، آپ کا اسپیکر ہمیں دھمکائے اور یہ ہے آپ اور ہم میں فرق۔ اسپیکر ارکان اسمبلی کا محافظ ہوتا ہے۔

وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ رکن سندھ اسمبلی اپنے ہی نگران سےغیر محفوظ ہے اور کرپشن مافیا بچاؤ کیلئے سندھ حکومت کو بطور ڈھال استعمال کررہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا اپوزیشن ارکان کی سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی نے مجھے ایوان میں دھمکی دی اور آغا سراج درانی نے کہا تمہیں دیکھ لوں گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay