وزیراعظم عمران خان سےقومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کی ملاقات

https://youtu.be/9zjsrH_dX1Q

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چیمپئن جیت کاجذبہ اورمکمل منصوبہ بندی سےمیدان میں اترتےہیں، پوری قوم کی دعائیں آپ کیساتھ ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انظمام الحق اور کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں اسلام آباد پہنچی جہاں قومی ٹیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں ٹیم مینجمنٹ ،چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی شریک تھے، اس موقع پر وزیراعظم نے ورلڈکپ میں ٹیم کی کامیابی کیلئے حوصلہ افزائی اورنیک خواہشات کااظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔پوری دنیا میں ملک و قوم کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نےملاقات کرنے والے کھلاڑیوں اور پی سی بی حکام سے کہا آپ قوم کے سفیر ہیں اور پوری قوم کی نظریں اور توقعات آپ سے وابستہ ہیں۔ اپنی صلاحیتوں ، سپورٹس مین اسپرٹ اور اپنے طرزِ عمل سے پاکستان کا نام روشن کریں۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا چیمپیئن جیت کا بھرپورجذبہ لے کر اورمکمل منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔ٹیم اسپرٹ کامیابی کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ 2019 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا جس میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق عابد علی، حارث سہیل، بابراعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay