پی ٹی آئی رہنماء علیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

aleem-khan

اسلام آباد : نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب ادارے نے پی ٹی آئی رہنماءعلیم خان کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے، خط چیئرمین نیب جاویداقبال کی منظوری کی بعدلکھاگیا۔

خط کے متن کے مطابق دن سےزائداثاثوں،آف شورکمپنیوں کی تحقیقات چل رہی ہیں، علیم خان30اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پرہیں،علیم خان کوبیرون ملک جانےسےروکنےکےلیےنام ای سی ایل میں ڈالاجائے۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے 6 فروری کو علیم خان کو آف شور کمپنی اسکینڈل اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تفتیش کے لیے طلب کیا تھا، جس کے لیے وہ نیب آفس پہنچے، جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔گرفتاری کے بعد علیم خان نے سینئر صوبائی وزیر بلدیات کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق علیم خان نے بطورسیکریٹری پارک ویوآپریٹوسوسائٹی اختیارات کاناجائزاستعمال کیا، جبکہ انہوں نے رکن اسمبلی کی حیثیت سےبھی اختیارات کاناجائزاستعمال کیا۔

نیب کا کہنا ہے کہ علیم خان نےپاکستان،بیرون ممالک میں آمدن سےزائداثاثےبنائے،علیم خان نےلاہور،مضافات میں اےاینڈاے کمپنی،  900کنال اراضی بنائی،علیم خان نے600کنال اراضی کی خریداری کیلئےرقم بھی اداکی۔

نیب لاہور کے مطابق 2005اور2006میں یواےای،برطانیہ میں متعددآف شورکمنیپاں قائم کیں،علیم خان کی جانب سےریکارڈمیں مبینہ ردوبدل بھی کیاگیا،علیم خان پوچھےگئےسوالات کاجواب نہ دے سکے،تسلی بخش جوابات نہ ملنےپرعلیم خان کوگرفتارکیاگیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay