علیم خان کےجوڈیشل ریمانڈمیں 14 روزکی توسیع

aleem-khan

لاہور:آمدن سےزائداثاثہ جات اورآف شورکمپنیوں کے کیس میں علیم خان کےجوڈیشل ریمانڈمیں 14 روز کی توسیع کردی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنی کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کوجوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کے روبرو پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران جج نے استفسار کیا کہ کیاعلیم خان کےخلاف ریفرنس دائرہوگیاہے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایاکہ علیم خان کےخلاف تفتیش ابھی جاری ہے۔

عدالت نے استفسار کیاکہ رپورٹ تیارہوئی یانہیں؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ رپورٹ تیارنہیں ہوئی،جیسےہی تیارہوئی پیش کردیں گے، عدالت نے ریماکس دیئے کہ ملزم کوغیرمعینہ مدت تک جیل میں نہیں رکھاجاسکتا،آئندہ سماعت پرتفتیش کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے ۔

یاد رہے کہ عدالت میں گزشتہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر اور علیم خان کے وکلا نے دلائل پیش کیے۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق تحقیقات کافی حد تک مکمل ہو گئی ہیں۔ نیب وکیل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما کے خلاف ریفرنس دائرکرنے سے پہلے چیئرمین نیب سے منظوری لی جائے گی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay