وزیراعظم نےاسدعمرکوآئی ایم ایف کی خواہش پرہٹایا

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو آئی ایم ایف کی خواہش پر ہٹایا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ نے اسد عمر کو ہٹانے کی وجہ بتادی، انکا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ کی تبدیلی کےپیچھےآئی ایم ایف نکلی، وزیراعظم نےاسدعمرکوآئی ایم ایف کی خواہش پرہٹایا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اطلاعات ہیں اسدعمرکوہٹانےمیں رضاباقرکواستعمال کیاگیا،رضاباقر کے ذریعےپیغام پہنچایاآئی ایم ایف اسدعمرسےخوش نہیں، یہ بھی بتایااسدعمرکی موجودگی میں آئی ایم ایف پیکج نہیں ملےگا۔

پی پی رہنماء نے کہا کہ سخت فیصلےنہ کرنےپرآئی ایم ایف اسدعمرسےناخوش تھی، آئی ایم ایف سمجھتی تھی اسدعمرکوکچھ پتہ نہیں، لگتاہےعوام کوبھوکامارنےکامنصوبہ بنایاجارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ توقع تھی رمضان سےپہلےقیمتیں بڑھانےکی بیوقوفی نہیں کریں گے، حکومت نااہل ثابت ہوئی،ہرچیزہاتھ سےنکلتی جارہی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay