فی تولہ سونا 450 روپے مہنگا ہوگیا

gold

کراچی : پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمٹ میں 450 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 60 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 386 روپے اضافے کے بعد 51 ہزار 428 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر مہنگا ہوکر 1ہزار 349 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔