میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی، ڈی جی آپریشن، ڈی جی نیب راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کرپشن کی 12 شکایات پر انکوائریوں کی منظوری دی گئی جبکہ 3 کرپشن ریفرنسز دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں آغا سراج درانی اسپیکر سندھ اسمبلی اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ سراج درانی پر قومی خزانے کو ایک ارب 60 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

نیب اعلامیہ میں سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف بھی ریفرنس کی منظوری دی اور اکرم خان درانی کیخلاف انکوائری کی بھی منظوری دی گئی۔ سابق وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم کیخلاف انکوائری بند کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن کیسز منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سےعمل پیرا ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay