عدالت نے علیم خان کی درخواست ضمانت منظورکرلی

لاہور:ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی درخواست ضمانت منظورکرلی ہے ۔

رپورٹس کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے علیم خان کی معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثے رکھنے اور آف شور کمپنیوں کے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی ہے۔

عدالت نے علیم خان کو دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہےکہ نیب نے علیم خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں رواں برس 6 فروری کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہوں نے سینئر وزیر بلدیات پنجاب کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay