برکتِ رمضان کی کیف و سرور سے بھرپور ٹرانسمیشن شبیرابو طالب کےساتھ صرف نیوزون پر

https://www.youtube.com/watch?v=udA-owoWIDI

یہ ماہِ مبارک رحمتوں اوربرکتوں کا مہینہ ہے اس میں عبادتوں میں ایک عجیب سا سکون ملتاہے جس سے مسلمان منزلِ ایمان کو پا لیتے ہیں ، بہت خوش نصیب ہوتے ہیں وہ جنھیں اللہ روزہ رکھنے کی توفیق اور شوق عطا کرتا ہے ۔

سبحان اللہ ماشااللہ ہم اس ماہِ صیام 2019 کے دسویں روزے میں داخل ہو چکے ہیں۔ آج عشرہ رحمت ہم سے جدا ہو جائے گا اور عشرہ مغفرت ہمارے مہمان بنے گا ۔ اہلِ ایمان اس مہمان کی خاطر مادارات میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے ۔ نماز ، روزہ ،تراویح ، زکوٰۃ ،صدقہ ، نوافل ،ذکر الہی ، حمد وثنا اور راتوں کو جاگ کے عبادات کر کے اس مہمان کو راضی کریں گے ۔

اس دنیا کے کارخانے کو بنانے والے ، چلانے والے اور قائم رکھنے والے رب سے دعا ہے کہ وہ ہماری ٹوٹی پھوٹی عبادتوں کو اپنی بارگاہ میں قبول و مقبول فرمائے ۔ (آمین )

عشرہ رحمت کا اختتام  اور وصال  حضرت خدیجہ ؓ 

آج  کے پروگرام  کاابتدائیہ موضوع  عشرہ رحمت کا اختتام  اور وصال  حضرت خدیجہ ؓ  تھا ۔ میزبان  شبیر ابو طالب نے عشرہ رحمت اور سیرت  طیبہ  حضرت خدیجہ ؓ  کے حوالے  سے بات کی ۔

آؤبات کریں

آو بات کریں  سیگمنٹ میں آج  کا موضوع  خاندانی  عظمت  اور VIP کلچر تھا ۔ جس پر ہمارے  ناظرین نے  لائیو کال کر کے  اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

قصص القرآن

قصص القرآن  میں  ہمارا آج کا موضوع قرآن اور تخلیق انسان  تھا۔  جس میں  میزبان بیرسٹر اہتشام امیر الدین نے  قرآن کے حقائق کی روشنی میں تخلیق انسان کا جائز لیا۔

ہر صاحب شعور انسان ہمیشہ سے اپنی زندگی اور کائنات کے حقائق کو جاننے کے لئے سرگرداں رہا ہے۔وہ جاننا چاہتا ہے کہ میں کیا چیز ہوں اور میری زندگی کا مقصد کیا ہے۔؟اس وسیع وعریض کائنات کا کیا مقصد ہے؟ یہ کس طرح وجود میں آئی ،کیا یہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گی یا فنا ہو جائے گی؟یہ وہ چند سوالات ہیں جن کے جوابات ہر دور میں ہر اس شخص نے تلاش کرنے کی کوشش کی جس نے غور وفکر اور تلاش حق کو اپنی زندگی کا مشن بنا لیا۔ایسی روش اختیار کرنے والوں کو ہم فلاسفر یا سائنسدان کہتے ہیں۔اور ان تمام سوالوں کے جوابات خالق کائنات ،رب کائنات اللہ تعالی اپنے پیغمبروں کے ذریعے انسانوں کو بتاتا ہے۔ان حیران کن سوالوں کے جوابات جب لوگوں کو بتائے جاتے تھے تو وہ ان کا انکار کر دیتے تھے،پھر انہیں ان حقائق کا یقین دلانے کے لئے اللہ تعالی مختلف معجزات دکھاتے تھے،جن سے اہل دانش مطمئن ہو کر اللہ کی دعوت کو قبول کر لیتے تھے۔

اب ہمارے سامنے سوال یہ ہےکہ موجودہ دور میں انسان کو تسلی دل اور اطمینان قلبی کا یہ سامان کس طرح مہیا کیا جائے؟اس کے لئے ہمیں قرآن مجید کی طرف رجوع کرنا پڑے گا۔کیونکہ اللہ تعالی نے آج سے چودہ سو سال پہلے قرآن مجید میں ایسے حقائق بیان کر دئیے تھے،جن کے سچا ہونے کا علم آنے والے دور میں بطور معجزہ کے سامنے آنا تھا۔قرآن مجید میں تقریبا 750 آیات ایسی موجود ہیں جن میں آفاق اور انفس کے حقائق کا بیان موجود ہے ۔ بیسویں صدی میں انسان نے جب ترقی کی تو وہ حقائق ایک ایک کر کے سامنے آنے لگے۔اور یہ حقائق احکام الہیہ پر عمل کرنے کے لئے ترغیب کا باعث ہیں۔(بحوالہ کتاب ” قرآن اور تخلیق انسان “ڈاکٹر کیتھ ایل مور کی انگریزی کتاب “دی ڈویلپنک ہومین” کا اردو ترجمہ)

ایک  نیکی

نیوز ون کی ٹیم دن رات دکھی انسانیت کی  خدمت میں مصروت عمل ہے  ،امید ،روشنی ،اعتماد ،  دکھی انسانیت کی  خدمت  اوران کی آواز سننے  کے لیے  نیوز ون ہمیشہ سرگرم عمل ہے ۔

آج کے  ہمارے ایم نیکی سیگمنٹ میں عالمگیر ویلفئر ٹرسٹ  کے  ری پریزنٹیو نثار احمد  تھے  جنہوں  نے  ادارے  کے  قیام کی  وجوہات  سے  لے کر مستقبل کے  لاحہ عمل  سے  آگاہ کیا ۔

عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام غریبوں،بیواوں اور مستحقین میں امدادی اشیاء کی تقسیم کی  جاتی ہیں  ۔اس کے  علاوہ  وہ  مریض  جو  اپنے  علاج معالجے کا خرچہ  برداشت نہیں  کرسکتے  ان کو  علاج کی  سہولیا ت فراہم کی جاتی ہے  ۔  بچوں کی  تعلیم  اور  غریب بچیوں کی شادی کا  بیڑا  بھی  عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل نے  اٹھایا  ہے ۔

احتیاط لازم ہے

آج کے احتیاط لازم  ہے سیگمنٹ میں حکیم رضا الہی  نے جوڑوں کے  درد  کا علاج  ،احتیاط  اور وجوہات بتائیں ۔انہوں  نے بتایا کہ  جوڑوں کا درد  وٹامن ڈی اور کیلشیم کی  کمی  کی  وجہ  سے ہوتا ہے  ۔  حکیم صاحب نے بتایا کہ  24 گھنٹے میں 20 منٹ لازمی  دھوپ میں  بیٹھیں ۔24 گھنٹے بند کمرے میں نہ بیٹھیں ۔

جوڑوں کا دفاعی نظام وٹامن ڈی  اور  کیلشیم  پر انحصار کرتاہے ۔جوڑوں کے  درد میں مبتلا  افراد یخ ٹھنڈا پانی چنی رائتہ ،کھٹی اشیا اور بادی اشیا یعنی چاول  اور بڑے کا  گوشت  کا  استعمال نہ کریں ۔

مدحتِ مصطفیٰﷺ

” مدحتِ مصطفیٰﷺ” سیگمنٹ میں 20 سال  کی  عمر تک  کے نوجوانوں  کے درمیان نعت رسول ﷺ پیش کرنے کا مقابلہ ہے ۔  اس سیگمنٹ میں  تین معزز جج محترم  و مکرم  ذوالفقار علی  حسنی صاحب ، محمد  رضوان قادری اور علامہ نثار علی  اجاگر  ہمارے  ساتھ ہیں ۔

مدحتِ مصطفیٰﷺ سیگمنٹ  میں  آج دوسرے مرحلے  کے  دوسرے دورکا آخری روز  تھا  ۔  آج  بھی  دوٹیموں  نے  مقابلہ  نعت رسول مقبولﷺ  میں حصہ لیا  ۔ٹیم حفیظ تائب سے محمد محسن قادری ، محمد ابراہیم، محمد امجد اور ٹیم ادیب رائے پوری سے اسامہ بغدادی  ،سید محمد فائق اور رمیز  حسین اور محمد  سجاد  رضا نے  مد حتِ مصطفیٰ ﷺ پیش کی ۔

ٹیم حفیظ تائب سے  محم محسن قادری  اور ٹیم ادیب رائے پوری سے محمد  سجاد  کہ سفر کا اختتام ہوگیا ۔ یاد رہے کہ  اس مقابلہ کا  فائنل  27 رمضان المبارک کو ہوگا ۔

 بزم علم وعقیدت

 بزم علم وعقیدت میں ہمارا  آج کا موضوع قیامت کی نشانیاں  ہے  سید مولانا  مظفر حسین شاہ صاحب نے قیامت کے  آثار  ،نشانیاں  اور علامات لے حوالے سے گفتگو فرمائی ۔

افطار مزیدار

آج  کے  افطار مزیدار سیگمنٹ میں  شیف  معراج نے  بچوں بڑوں کی پسندیدہ کرسپی  فرائیڈ چکن بننا سکھائی جوبہت مزیدار تھی۔

برکتِ افطار

اہل ِ ایمان  اپنے ہاتھوں  کو اٹھا  لیں  کیونکہ  وقت  ہے  دعا کا ، مناجات اور استغفار کا  آج  رحمتوں  کا  عشرہ  اختتام  پزیر ہوا  اور  ازان  مغرب کے  ساتھ  ہم نے  مغفرت کے  عشرے میں  قدم رکھ دیا ہے  ۔  دعا ہے  پروردگار  سے  کہ  ہم  سب کو اس ماہِ  رمضان کی  رحمتوں ،برکتوں  اور فضلتوں  سے  فیضیاب  فرمائے  اور ہمارے  ظاہر باطن  اگلے پچھلے تمام گناہوں  کو  بخش دے۔  آمین

درسِ تراویح

درسِ تراویح میں  آج علامہ نثار علی  اجاگر  نے آج  نویں او دسوین  پارے کی  تفسیر بیان کی ۔

ڈس کلیمر:
نیوز ون کا یا اس کی پالیسی کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay