برکتِ رمضان کی دینی اوراصلاحی ٹرانسمیشن شبیر ابو طالب کے ساتھ صرف نیوزون پر

https://www.youtube.com/watch?v=8K892WOrjZk

اللہ کا فضل و کرم ہے اس نے رحمتوں کے عشرے بعد ہمیں مغفرت کا عشرہ عطا کیا تاکہ ہم اپنے گناہ اور خطاؤں کو بخشوا لیں ۔اللہ ربُ العزت کا بڑا احسان ہے کہ اس نے اس سال بھی نیوز ون کو موقع دیا کہ وہ ایک دینی اور اصلاحی ٹرانسمیشن کا اہتمام کر کے دینِ اسلام کا پیغام عام کر سکے ۔

رمضان المبارک ﷲ تعالیٰ کی رحمت ،بخشش اور مغفرت کا مہینہ ہے، وہ لوگ خوش قسمت ہیں جنہوں نے اس مبارک و مقدس مہینے میں روزہ ا ورعبادت کے ذریعہ ﷲ تعالیٰ کو راضی کیا، یہ وہ مبارک مہینہ ہے کہ جس میں ﷲ تعالیٰ نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر گنا بڑھا دیتا ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے رمضان کو اس لیے رمضان کہا جاتا ہے چونکہ یہ گناہوں کو جلا دیتا ہے ۔

عشرہ مغفرت

آج  کے پروگرام کا  ابتدائی  موضوع  عشرہ مغفرت  تھاجس پر میزبان  شبیر  ابو طالب نے بات کی  ۔ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ یعنی عشرہ رحمت اختتام پذیر ہوا اور دوسرا عشرہ یعنی عشرہ مغفرت کا آغاز ہو گیا ہے ۔

بے شک اﷲ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو بخشنے کے لیے دین میں بہت سی آسانیاں فرمائی ہیں۔ ایسی ہی ایک نعمت ماہ رمضان کی صورت میں مسلمانوں کو عطا ہوئی جس میں خالق کائنات نے واضع کر دیا جو لوگ ماہ رمضان کے روزے احکام شریعت کے مطابق رکھیں اور تمام برائیوں سے بچے رہیں ان کے واسطے دینا اورآخرت کی بھلائی اور بڑا اَجر ہے۔ اس لیے یہ موقع ہے اپنے گناہوں کو بخشوا لیں اور رب کو راضی کر لیں ۔

آو بات کریں 

آوبات کریں  کے میں  ہمارا  آج کا موضوع  لباس کیسا ہونا چاہیےتھا ۔ لباس کا شمار انسان کی بنیادی ضرورتوں میں ہوتا ہےجس کا مقصد انسان کی ستر پوشی اور اس کی شخصیت کو نمایاں کرنا ہے،جب سے یہ دنیا وجود میں آئی ہے اس وقت سے ہی انسان کا کوئی مخصوص لبا س نہیں رہا ،جیسے جیسے انسانی تہذیب و تمدن ترقی کرتی گئی انسان کا لباس بھی تبدیل ہوتا گیا۔

اس سیگمنٹ میں  ناظرین نے لائیو کال کے زریعے  لباس کے حوالے  سے  اپنا  نقطہ  نظر  واضح کیا  ۔ اور ساتھ ہی اپنے  تجربات کو  شیئر بھی کیا ۔

احتیاط لازم ہے

نظامِ ہاضمہ : آج کے احتیاط لازم  ہے سیگمنٹ میں حکیم رضا الہی  نے نظام ہضم  کو ٹھیک رکھنے کے لیے  احتیاط اور علاج   بتائی ۔انہوں نے کہاکہ یاد رہے کہ تمام بیماریوں کی  جڑ معدے کی خرابی ہوتی ہے

معدے کی  تیزابیت کے لیے : یخ ٹھنڈا  دودھ  معدے میں تیزابیت کے لیے  بہترین ہے ۔اس کیفیت میں   احتیاط یہ کرنا ہے کہ  زیادہ  چکنائی اور پروٹین والی چیزیں  استعمال نہیں کریں ۔

اجوائن  : 30 گرام ،سونف :30 گرام ، سونٹھ : 30 گرام ، نوشادر: 30 گرام ، چھوٹی الائچی : 30 گرام ، کلونجی: 30 گرام

 ان تمام اجزا کواچھی  طرح  پیس لیں  اور صبح  شام  آدھا آدھاچمچ کھائیں  ۔

معدہ کے  ورم ،تیزابیت  اور جلن کے لیے :  سونف : 30 گرام ، مولیٹھی :30 گرام ، بڑی الائچی: 30 گرام ، اسپغول کا چھلکا : 30 گرام تمام اجزا کو اچھی طرح پیس لیں اور آدھا چائے کا چمچ صبح شام کھانے کے بعد  استعمال کریں ۔

السر : اسگند ناگوری  : 20 گرام ، تباشیر ؛ 20 گرام ، مولیٹھی : 20 گرام ، سونف :20 گرام ،ان تمام اجزا کا باریک  سفوف بنا لیں  اور صبح  شام  کھانے سے  10 منٹ قبل  ایک چائے  کاچمچاستعمال کریں ۔ایک ماہ استعمال کرنے سے  معدے کا السر  ٹھیک ہو جائے گا ۔

ایک  نیکی

آج کے ایک  نیکی  سیگمنٹ میں  ہمارے مہمان الخدمت  فاونڈیشن کے ری پریزنٹیٹو انجینئر عمر فاروق تھے  ۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان بے سہارا اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروفعمل ہے۔ ادارہ 1990 سے بطور رجسٹرڈ این جی اوکام کر رہا ہے اور آج اس کا دائرہ کار ڈیزاسٹر مینجمنٹ، صحت ، تعلیم، صاف پانی، فلاح یتامیٰ، روزگار پروگرام اور دیگر سماجی خدمات تک پہنچ چکا ہے۔ اللہ کے فضل سے الخدمت فاؤنڈیشن کو پاکستان میں خدمت خلق کی ایک نمایاں تنظیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہزاروں رضاکارہیں جو نیک نیتی سے بے سہارا اور ضرورت مند لوگوں کی خٰدمت میں ہمہ وقت مصروف ہیں۔

الخدمت فاونڈیشن پاکستان پاکستان کی معروف اور غیر منافع بخش آزاد تنظیموں میں سے ایک تنظیم ہے جو دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔

ہماری آج  کی  دوسری تنظیم  کوہی  گوٹھ اسپتال تھی جوکہ پسماندہ  علاقوں  کی م خواتین کے  امراض پرکام کررہی ہے۔

 چیف آپریٹنگ آفیسر عرفان فاروق اور گائناکالوجسٹ اینڈ بورڈممبرآف  کوہی  گوٹھ اسپتال آج ہمارے  ساتھ تھے انہوں  نے  ادارے کے  قیام  ،  کام  اور  اغراض  و مقاصد  کے حوالے  سے بات کی ۔ ان کا کہنا ہے کہ  پاکستان  ایک  ایسا ملک ہے  جہاں اکثریت غربت کے شرع سے بھی نیچے ہو اور ان تک فراہم کی جانے والی چیزیں بھی ناکافی ہوں، ہم صحت کی دیکھ بھال کے لیے سہولیات فراہم کرتے ہوئے ۔

مدحتِ مصطفیٰﷺ

مدحتِ مصطفیٰﷺ  سیگمنٹ میں آج  بھی  دو  ٹیموں کے  تین تین  نمائندون کے  درمیان  مقابلہ  نعت خوانی ہوا  ۔  ٹیم حسام بن  ثابت  اور  ٹیم  مولانا  جامی  ۔

 بزم علم وعقیدت

 بزم علم وعقیدت میں ہمارا آج کا موضوع قیامت کی نشانیاں ہے سید مولانا مظفر حسین شاہ صاحب نے قیامت کے آثار ،نشانیاں اور علامات لے حوالے سے گفتگو فرمائی ۔

افطار مزیدار

آج  کے  افطار مزیدار سیگمنٹ میں  شیف  معراج نے  بچوں بڑوں کی پسندیدہٹماٹر  ساس کے ساتھ ویجیٹبل نوڈلز  بناناسکھائے ۔

برکتِ افطار

 دعا ، مناجات اور استغفار کا  وقت آگیا  ہے   آج  مغفرت  کے عشرے کا  آغاز ہو گیا ہے  ۔ہاتھ اٹھا کے  اپنے  لیے  اللہ کا  رحم  اور مغفرت  طلب کرلیں ۔نیوز ون کی  پوری  ٹیم   اپنے  ناظرین کے لیے  بہت  تحقیق  اور  محنت کے  ساتھ تمام  سیگمنٹ ترتیب دے رہی ہے    ۔ کوئی بھی  سیگمنٹ ہو  اسکی تیاری  میں  اس بات کا خاص خیال  رکھا  جا  رہا  ہے کہ  دیکھنے  والوں کی  تمام  امیدوں  پر  پورا  اترنے کے ساتھ ساتھ  کسی کی  بھی بات سے کسی کی  دل  آزاری نہ ہو  کیونکہ  نیوز ون کی  اولین ترجی  اس کے ناظرین کی پسند  اور خوشی ہے  اس لیے  بندھے  رہیے  نیوز ون کے  ساتھ  اور  سمیٹتے  رہیں  برکتِ  رمضان  ۔

 

ڈس کلیمر:
نیوز ون کا یا اس کی پالیسی کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay