پانچواں ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دیدی

لیڈز: پانچویں ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دیکر 5 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا آخری ون ڈے لیڈز میں کھیلا گیا۔ جس میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بناکر حریف ٹیم کو جیت کے لئے 352 رنز کا ہدف دے دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز فخرزمان اور عابد علی نے کیا۔ لیکن دونوں بلے باز اپنی ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے اور فخرزمان بغیر کوئی رن بنائے کرس ووکس کی گیند پر جوئے روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

مہمان ٹیم کی دوسری وکٹ عابد علی کی گری جو 5 رنز بناکر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان محمد حفیظ کا ہوا جو کوئی اسکور نہیں بناسکے اور کرس ووکس کی گیند پر وہ بھی ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوئے۔

شاہینوں کی چوتھی وکٹ بابر اعظم کی گری جو 80 رنز کی اننگ کھیل کر رن آؤٹ ہوئے۔ پانچواں نقصان شعیب ملک کا ہوا جو 4 رنز بناکر عادل رشید کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ کپتان سرفراز احمد کی گری جو 97 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ ساتواں نقصان عماد وسیم کا ہوا جو 25 رنز بناکر کرس ووکس کی گیند پر جوس بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم کی آٹھویں وکٹ آصف علی کی گری جو 22 رنز بناکر ڈیوڈ ویلی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ نواں نقصان حسن علی کا ہوا جو 11 رنز بناکر کرس ووکس کا شکار ہوئے۔ آخری وکٹ محمد حسنین کی گری جو 28 رنز بناکر عادل رشید کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عادل رشید نے 2 اور  ڈیوڈ ویلی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے آخری ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے اننگ کا آغاز جیمز ونس اور جونی بریسٹو نے کیا اور دونوں بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو اچھی شروعات دی۔ لیکن 63 کے مجموعی اسکور پر جیمز ونس 33 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر فخرزمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

میزبان ٹیم کی دوسری وکٹ جونی بریسٹو کی گری جو 32 رنز بناکر عماد وسیم کی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان این مورگن کا ہوا جو 76 رنز کی اننگ کھیل کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی چوتھی وکٹ جوئے روٹ کی گری جو 84 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر محمد حسنین کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پانچواں نقصان جوس بٹلر کا ہوا جو 34 رنز بناکر عماد وسیم کا شکار ہوئے۔

میزبان ٹٰیم کی چھٹی وکٹ معین علی کی گری جو بغیر کوئی رن بنائے عماد وسیم کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوئے۔ ساتواں نقصان کرس ووکس کا ہوا جو 13 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے آٹھویں وکٹ بین اسٹوکس کی گری جو 21 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ نواں نقصان ڈیوڈ ویلی کا ہوا جو 14 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد وسیم نے 3، حسن علی اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اسکواڈ:

سرفراز احمد (کپتان)، فخرزمان، عابد علی، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل تھے۔

انگلینڈ اسکواڈ:

این مورگن (کپتان)، جیمز ونس، جونی بریسٹو، جوئے روٹ، جوس بٹلر، بین اسٹوکس، معین علی، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلی، ٹام کرن اور عادل رشید شامل تھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay