مزیداراور چٹ پٹی چنا چاٹ کےساتھ افطاری کو لذیذ بنائیں

Katori-Chaat

افطار کے وقت سب کی اپنی اپنی پسند ہوتی کوئی ہلکی پھلکی غذاکھانا پسند کرتا ہےتوکوئی کھٹی میٹھی ، چٹ پٹی اور تلی ہوئی اشیاء کو ترجی دیتا ہے ۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے رمضان المبارک کے لیے خاص اور مزیدار چنا چاٹ بنانے کی ترکیب ۔ جو آپ کے افطار دسترخوان کی رونق میں اضافہ کر دے گی ۔

چھولے کس طرح ابالیں ؟

چھولے (کابلی چنے ) کی چاٹ بنانےکے لیے سب سے پہلے ضروری ہے کہ چھولے بہت اچھی طرح ابلے ہو ئے ہوں کیونکہ اگر چھولے ہی صحیح نہیں ابلے ہوں گے تو چا ٹ کا مزہ نہیں آئے گا ۔

چھولے : آدھاکلو
پانی : حسبِ ضرورت

بیکنگ سوڈا : آدھا چائے کا چمچ

ایک پیالے میں چھولے، پانی اور بیکنگ سوڈا ( اگر آپ ڈالنا پسند کریں ) کو ڈال کر لکڑی کی ڈوئی سے  اچھی طرح ملا کر ساری رات کے لیے رکھ دیں ۔ صبح میں سوڈے کا پانی نکال دیں اور چھولوں کو اچھی طرح دھو لیں پھر ( حسبِ ضرورت پانی اور نمک ڈال کر) ابال لیں ۔جب چھولے پک جائیں تو ٹھنڈا ہونے کے بعد ائیر ٹائٹ بکس میں فریز کردیں ۔ یاد رہے کہ آپ ان ابلے مہوئے چھولوں کو ایک سے ڈیرھ ماہ کے لیے فریز کر سکتی ہیں ۔

Chana

لاہوری چنا چاٹ

اجزاء

کابلی چنے: دو سو پچاس گرام (اُبلے ہوئے)
آلو ایک کپ : (کیوبز اور اُبلے ہوئے)
ہری مرچ :چار عدد(باریک کٹی ہوئی)
پیاز: آدھا کپ (باریک کٹی ہوئی)
لیموں کا رس : دو کھانے کے چمچ
چینی : ایک کھانے کا چمچ
زیرہ : ایک کھانے کا چمچ (بھنا اور کٹا ہوا)
لال مرچ : ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
لال مرچ : ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی)
چاٹ مصالحہ : ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر ایک عدد (باریک کٹا ہوا)
ہرا دھنیا : دو کھانے کے چمچ
املی کی چٹنی : آدھا کپ (تیار کی ہوئی)
پاپڑی ایک کپ (کچلی ہوئی)

ترکیب

ایک پیالے میں کابلی چنے، آلو ، ہری مرچ، پیاز، لیموں کا رس، چینی، زیرہ، پسی لال مرچ، کٹی لال مرچ، چاٹ مصالحہ، نمک، ٹماٹر اور ہرا دھنیا ڈال کر مکس کریں۔اب اس پر ہرا دھنیا، املی کی چٹنی اور پاپڑی ڈال کر سرو کریں۔ اور داد پائیں ۔

lahore-chana-chat

فرائیڈ چنا چاٹ

اجزاء

ابلے ہوئے چنے : دو کپ
ٹماٹر(درمیانے سائز کے پیسٹ بنالیں ) : 3 عدد
زیرہ : ایک چائےکا چمچ
ہری مرچ( باریک کٹی ہوئی) : تین عدد
ہرا دھنیا (باریک کاٹ ہوا)سجاوٹ کیلئے
ہلدی : چوتھائی چمچ
تیل : آدھا کپ
نمک : حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر: ایک چمچ
کٹی مرچ : آدھا چمچ
لیموں : دو عدد رس نکال لیں(چاہیں تواملی کا پانی ڈال دیں آدھی پیالی)

ترکیب

سب سے پہلے تیل گرم کرلیں،آنچ ہلکی کریں اور زیرہ ڈال دیں ،،خوشبو آنے لگے تو فوراً ٹماٹر ڈال دیں،اور ڈھک دیں،،دو منٹ بعد ڈھکن ہٹائیں اور تمام خشک مسالے ڈال دیں سوائے لیموں مرچ اور ہرا دھنیا کے ،اب اس میں چنے ڈالیں اور بھون لیں،اب اس میں املی کاپانی یا لیموں کا رس ڈال دیں،املی کاپانی ڈالنے کی صورت میں اسے خشک ہونے دیں ،،بھوننے کےبعد تیل بالکل بھی زیادہ نہیں ہونا چاہیے،لیموں کا رس ڈالیں تو اسے مکس کریں اور ڈش میں نکال لیں ،ہری مرچیں اور دھنیا ڈال کر ڈھک دیں،،مزے دارفرائی چنا چاٹ تیار ہے،اسے پوری کے ساتھ یا سادہ کھا سکتے ہیں ۔
نوٹ: کھٹائی میں اپنےذائقے کے مطابق کمی بیشی کرسکتے ہیں ۔

مزیدار چٹ پٹی کٹوری چاٹ

کٹوری بنانے کے اجزاء

میدہ : 2 کپ
نمک : آدھا چائے کا چمچ
تیل : 2 کھانے کا چمچ
اجوائن : 1 چائے کا چمچ
پانی : حسبِ ضرورت

سبز چٹنی کے اجزاء
پودینہ: ایک  گھٹی
ہرا دھنیا: ایک  گھٹی
لہسن کے جَوئے: 4 سے 5 عدد
نمک: حسبِ ذائقہ
لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ
زیرہ: 1 چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر: 2 چائے کے چمچ
ہری مرچ: 2 عدد
پانی: 1 چوتھائی کپ

کٹوری چاٹ بنانے کے اجزاء

آلو (اُبلے ہوئے): 3 عدد
سفید چنے (اُبلے ہوئے): 1 کپ
نمک: حسبِ ذائقہ
کُٹی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ
پیاز: 1 عدد
ٹماٹر:1 عدد
چاٹ مصالحہ: 1 چائے کا چمچ
دہی:۔ 1 چوتھائی کپ
املی کی چٹنی: 1 چوتھائی کپ
سبز چٹنی: 1 چوتھائی کپ
سویاں: آدھا کپ

کٹوری بنانے کی ترکیب

ایک برتن میں میدہ، نمک، کھانے کاتیل، اجوائن ڈال کر ملا لیں۔ اس میں تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر گوندھ لیں۔ اب اس کا چھوٹا پیڑا بنا کر بیل لیں۔ اب اس کو ایک اسٹیل کی کٹوری پر لپیٹ دیں۔ اس پر کانٹے کی مدد سے نشان لگالیں۔اب اس کے کناروں سے میدہ کے چھری کی مدد سے ہٹا لیں اور کٹوری کے ساتھ ہی فرائی پین میں فرائی کرلیں۔

سبز چٹنی بنانے کی ترکیب:ایک گرائینڈر میں پودینہ، ہرا دھنیا، لہسن، نمک، لیموں کا رس، زیرہ، لال مرچ پاؤڈر، ہری مرچ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گرائینڈ کرلیں۔ سبز چٹنی تیار ہے۔

چاٹ بنانے کی ترکیب :اب فرائی کی ہوئی کٹوریوں میں اُبلے ہوئے آلو، سفید چنے، نمک، لال مرچ کُٹی ہوئی، پیاز، ٹماٹر، چاٹ مصالحہ، دہی، املی سوس، تیار کی ہوئی سبز چٹنی اور سویاں ڈال لیں۔

مزے دار کٹوری چاٹ تیار ہے آج ہی اپنے افطار کو کٹوری چاٹ کے ساتھ اسپیشل بنائیں ۔

دہی چنا چاٹ

اجزاء

دہی : آدھا کلو
زیرہ (بھنا ہوا) :دو چائے کے چمچ
ہری مرچ کا پیسٹ : ایک کھانے کا چمچ
نمک : آدھا چائے کا چمچ
چنے : آدھا کلو (اُبلے ہوئے)
پھلکیاں : ایک کپ (بھیگی ہوئی)
آلو: دو عدد (اُبلے ہوئے)
اِملی کی چٹنی :آدھا کپ
پیاز : حسبِ ضرورت
ٹماٹر : حسبِ ضرورت
ہری مرچ : حسبِ ضرورت
ہرا دھنیا : حسبِ ضرورت
پودینہ : حسبِ ضرورت
گول مرچ :چھ عدد
زیرہ : ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیا : ایک چائے کا چمچ
اجوائن : ایک چائے کا چمچ

ترکیب

پہلے دہی کو پھینٹ کر اس میں بھنا زیرہ، ہری مرچ کا پیس اور نمک ڈال کر مزید پھینٹ لیں۔اب سرونگ باؤل میں پہلے اُبلے چنے اور اس پر دہی ڈال دیں۔پھر بھیگی ہوئی پھلکیاں اور اُبلے آلو ڈال دیں۔اس کے بعد اِملی کی چٹنی، پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور پودینہ ڈال دیں۔آخر میں گول مرچ، زیرہ، ثابت دھنیا اور اجوائن کو بھون کر پیس لیں اور چاٹ پر چھڑک دیں۔

Dahi-Chana-Chat

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay