برکتِ رمضان ٹرانسمیشن فیضان وانوار سے پرنور صرف نیوز ون پر

https://www.youtube.com/watch?v=ZUdasUsXN3U

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس نے رمضان کے روزے ، ایمان واخلاص کے ساتھ اور اللہ سے اجر کی توقع کے ساتھ رکھے، اس کے تمام سابقہ گناہ معاف ہو گئے۔ ( بخاری : کتاب الصوم)۔

بے شک اﷲ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو بخشنے کے لیے دین میں بہت سی آسانیاں فرمائی ہیں۔ ایسی ہی ایک نعمت ماہ رمضان کی صورت میں مسلمانوں کو عطا ہوئی جس میں خالق کائنات نے واضع کر دیا جو لوگ ماہ رمضان کے روزے احکام شریعت کے مطابق رکھیں اور تمام برائیوں سے بچے رہیں ان کے واسطے دینا اورآخرت کی بھلائی اور بڑا اَجر ہے۔ اس لیے یہ موقع ہے اپنے گناہوں کو بخشوا لیں اور رب کو راضی کر لیں ۔

 یہ  عشرہ  مغفرت ہے جس میں  اللہ  تعالیٰ  اپنے  بندوں کے گناہوں کا  معاف  فرما  کر  ان کی  مغفرت کرتا ہے ۔  پروردگار کے خزانہ  میں کسی بھی  چیز کی کمی نہیں  وہ  ہر  لمحہ ہرساعت  اپنے بندوں  کو  نوازتا ہے ۔ ایک  بار سچے  دل سے  اسے پکار کر تو  دیکھیں وہ  رحمن و رحیم  آپ کو  آپکی  سوچ سے بھی زیادہ  عطا فرمائے گا ۔

توبہ واستغفار اس مہینہ کے اہم ترین مقاصد میں سے ہیں ۔ جس شخص کی توبہ قبول ہوگئی، اور رب نے اسے بخش دیا، وہ رمضان کے فضائل وبرکات سے محظوظ ہوگیا۔ رسول اللہ ﷺ ہر لمحہ توبہ واستغفار کرتے تھے۔

حضرت امام حسنؓ کا یوم ولادت

  پروگرام کے میز بان  شبیر ابوطالب نے   اپنے ابتدائیہ  کلمات میں آج  حضرت حسنؓ امام کی  سیرت  و کردار کے حوالے سے بات کی ۔ پندرہ رمضان المبارک نواسہ رسول، جگر گوشہ علیؓ و بتولؓ، دوسرے تاجدار امامت حضرت امام حسنؓ کا یوم ولادت باسعادت ہے ۔

آو بات کریں

موضوع : اعلیٰ تعلیم  اور دور : تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ تعلیم سے بے بہرہ قومیں ترقی تو کیا اپنی بقاء قائم رکھنے کے قابل بھی نہیں رہتیں۔ تعلیم جہاں سماج میں ہنر کی ضرورتوں کی تکمیل کرتی ہے وہیں طلبہ کی شخصیت سازی کا عمل بھی اسی تعلیم کے مرہون منت ہے ۔

ہمارے تمام مسائل کا حل اگر کسی ایک چیز سے ہو سکتا ہے تو وہ ہے تعلیم۔ اللہ کا کرم ہے کہ ہمارے پاس تعلیم کا ایک مناسب انفراسٹرکچر موجود ہے جسے بس فعال بنانے کی ضرورت ہے۔

آو بات کریں  میں  ہمارا آج موضوع  اعلیٰ تعلیم  اور دور جدید تھا ۔ پروگرام کے میزبان  نے تعلیمی اداروں کا موحول ، باہر ممالک میں  پڑھنے جانے والے طالب علم کی کیا ترجیحات ہیں ، والدین کس  طرح  بچوں کے تعلیمی  اخراجات  کیسے  پورے کر رہے ہیں  ،  تعلیم  و تربیت  ، مستقبل کی  پہچان  اور ترقی کے عنوانات پر  بات کی ۔

 یہ  بات اپنی  جگہ  بلکل  درست ہے کہ قومی تقاضوں ، علمی ضروریات اور عصرحاضر سے ہم آہنگ اقدامات کے ضمن میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کردار اہم ہے۔قصص اسلام

احتیاط لازم ہے

احتیاط لازم ہے سیگمنٹ میں  حکیم  رضا الہی ہمیں بتاتے ہیں کہ  وپ کون سی چیزیں ہیں  جن کے  استعمال میں  احتیاط کر کے ہم ایک صحت مند  اور توانا زندگی  گزار سکتے ہیں ۔  آج کا  موضوع جسم میں  پانی کی کمی  تھا۔

 کمر میں  درد کے لیے : کثیر مقدار میں کجھور کھانا کمر درد کے لیے مفید ہے ۔ کھجور کو چپاتی کے  ساتھ کھانے  سے   کمر کے مہرے  ٹھیک ہو جاتے ہیں ۔ناشتے میں  جو کا  دلیہ  لیں ۔

اس کے علاوہ  کھجور : دو سے تین عدد ،انجیر : دو سے تین عدد، منقہ : مٹھی بھر۔  ان تمام اجزا کو ایک کپ پانی میں  رات بھر بھگو کے رکھ دیں  صبح میں جو  دلیے میں شامل کر لیں  کھا لیں  ۔  یہ  نسخہ  کمر  اور پٹھوں  کے  درد کے لیے  نہایت مفید اور تقویت بخش ہے۔

ایک نیکی

آج کے ایک نیکی سیگمنٹ میں نیوز ون کے مہمان  دو سماجی تنظیموں کے ری پریزیٹیٹو  روشنی ہیلپ لائن سے پریریڈنٹ  محمدعلی   اور ویژن فاونڈیشن  سے اکرم لودھی تھے ۔ انہوں  نے  ادارے قیام کی  وجوہات  اور  اغراض  ومقاصد  کے بارے میں بتایا ۔

مدحتِ مصطفیٰﷺ

” مدحتِ مصطفیٰﷺ” سیگمنٹ میں 20 سال  کی  عمر تک  کے نوجوانوں  کے درمیان نعت رسول ﷺ پیش کرنے کا مقابلہ ہے ۔  اس سیگمنٹ میں  تین معزز جج محترم  و مکرم  ذوالفقار علی  حسنی صاحب ، محمد  رضوان قادری اور علامہ نثار علی  اجاگر  ہمارے  ساتھ ہیں۔

مدحتِ مصطفیٰﷺ سیگمنٹ  میں  آج  بھی  دوٹیموں حفیظ تائب سے رمیز حسین اور محمد حمزہ اور ٹیم ادیب رائے پوری سے محمد انس اور محمد  اویس  نے شرکت کی ۔

بزم علم وعقیدت

آج کی  اس علمی محفل کا موضوع دھوکا  اور فریب ہے ۔سید مولانا  مظفر حسین شاہ صاحب نے قرآن  وحدیث کی  روشنی میں دھوکا  اور فریب کے حوالے سے گفتگو فرمائی ۔

افطار مزیدار

آج  کے  افطار مزیدار سیگمنٹ میں  شیف  معراج نے اسٹرابیری شیک اور ویجیٹیبل لولی پاپ بنا سیکھایا ۔جوکہ یقیناً افطار کا لطف دوبالا  کر دے گا ۔

بر کتِ افطار

 “دعا مؤمن کا ہتھیار اور زمین وآسمان کا نور ہے ۔ بر کتِ افطار میں روز کی  طرح آج بھی  دعا اور مناجات ہوئی .دعا  عبادت کا مغز ہےکیوں کہ التجا کرنے، آسانیاں طلب کرنے، اپنے اعمال پر غور و فکر کرنے، اپنے نفس کو قابو کرکے دین پر عمل کرنے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔

درسِ تراویح

درسِ تراویح سیگمنٹ  میں  آج علامہ نثار علی  اجاگر  نے پندھویں پارے کی  تفسیر مضامین اور خلاصہ  بیان کیا ۔

ڈس کلیمر:
نیوز ون کا یا اس کی پالیسی کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay