یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات پر7روپے تک بڑھنے کا امکان

petroleum-products

انڈسٹری ذرائع کے مطابق روپے کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق روپے کی قدر کم ہونے سے تیل کی درآمد مہنگی ہورہی ہے اور رواں مہینے روپے کی قدر میں کمی کا اثر اگلے ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 2، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قیمت میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ 26 مئی تک درآمدی تیل قیمت کی روشنی میں ہوگا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay