برکتِ رمضان کی روحانی اورکیف و سرورسے بھرپور ٹرانسمیشن شبیرابو طالب کے ساتھ صرف نیوزون پر

https://www.youtube.com/watch?v=aQWBIC041PE

”ارشاد باری تعالیٰ ہےکہ اور (اے پیغمبر) جب تم سے میرے بندے میرے بارے میں دریافت کریں تو (کہہ دو کہ) میں تو (تمھارے)پاس ہوں۔ جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں تو ان کو چاہیے کہ میرے حکموں کو مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ نیک رستہ پائیں۔“

اور کھاؤ پیو یہاں تک کہ فجر کی سفید دھاری شب کی سیاہ دھاری سے تمھارے لیے نمایاں ہو جائے پھر رات تک روزہ پورا کرو۔‘‘ (البقرہ۲ :۷۸۱)۔

روحانی، علمی ،اصلاحی اورکیف و سرورسےبھرپور نیوز ون کی برکتِ رمضان ٹرانسمیشن تیزی سے اپنے ناظرین کے دلوں میں گھر کرتی جا رہی ہے ۔اپنے سادہ اندازوزبان کی وجہ سے شائقین نا صرف ہر سیگمنٹ کو پسند کر رہے ہیں بلکہ کالز اور پیغامات کے زریعے اپنی آرا سے پروگرام میں بھرپور دلچسپی کااظہار بھی کر رہے ہیں ۔

روزانہ کی طرح آج بھی پروگرام کےمیزبان  شبیر ابو طالب نے اپنے ابتدائی کلام میں ایک موضوع پر بات کی۔ آج کا  کام ہماراموضوع سنتِ بنوی ﷺ کی پیروی تھا۔

آو بات کریں

ہمارے  آج  کے آو بات کریں سیگمنٹ میں بھی   اصلاحی  اور معاشرتی  موضوع پر بات کی گئی ۔ جس میں لائیو کال کے زریعے ناظرین  نے چار چاند لگائے ۔آج کا موضوع ‘ہم وہم کا شکار  کیوں ہوتے ہیں  ’ تھا۔

قصص اسلام

قصص اسلام سیگمنٹ میں آج کا موضوع رسول ﷺ کے  دادا حضرت عبدالامطلب  کے واقعات زندگی تھا ۔ بیرسٹر احتشام امیر الدین  نے قرآن  و حدیث کی  روشنی میں رسول ﷺ کے  دادا حضرت عبدالامطلب کے واقعات زندگی پر بات کی ۔

احتیاط لازم ہے

 آج کے احتیاط لازم ہے سیگمنٹ میں آج بھی  کل کے موضوع ذیابیطس (شوگر )ہر بات کی گئی ۔ حکیم رضا الہی نے شوگر کی وجوہات، علامات، اور احتیاطی تدابیر کے حوالے  س بات کی اور بہترین ہربل اور طبی  نسخے بتائے ۔

ایک  نیکی

آج ہمارےایک نیکی سیگمنٹ میں دو خدمت خلق  کرنے والی تنظیمین  ہماری  مہمان تھیں ۔ایک   بہبود ایسوسی ایشن  کی  صدر بشریٰ پرویز کوثر اور نائب صدر ناہید وقار اور دوسرے مہمان جنرل سیکریڑی ریاض الدین نوری شیڈ فاونڈیشن اورعارف نجمی  تھے ۔ جنہوں  نے  ادارےکے  قیام کی وجوہات اوراغراض ومقاصد کے بارے میں بتایا ۔اورساتھ ہی اپنے کام کرنے کے  طریقہ  کار سے بھی  آگاہ کیا ۔

 

مدحتِ مصطفیٰﷺ

مدحتِ مصطفیٰﷺ سیگمنٹ  میں  آج  بھی  دوٹیموں کے  دو دو نعت خواں ہمارے  ساتھ تھے  ۔ٹیم علامہ  اقبال سے احمد رضا  اور محمس انس اور ٹیم مظفر وارثی حمزہ  بابر اورعمیمہ شہزاد نے شرکت کی ۔آج حمزہ  بابر اور عمیمہ شہزاد کے سفر کا یہاں  اختتام ہو گیا ۔

” مدحتِ مصطفیٰﷺ” سیگمنٹ میں 20 سال  کی  عمر تک  کے بچے  اور بچیوں کے درمیان نعت رسول ﷺ پیش کرنے کا مقابلہ ہے ۔  اس سیگمنٹ میں  تین معزز جج محترم  و مکرم  ذوالفقار علی  حسنی صاحب ، محمد  رضوان قادری اور علامہ نثار علی  اجاگر  ہمارے  ساتھ ہیں۔

بزم علم وعقیدت

آج کی  اس علمی محفل کا موضوع جعلی عاملین ہے ۔سید مولانا  مظفر حسین شاہ صاحب نے قرآن  وحدیث کی  روشنی میں موضوع کے حوالے سے گفتگو فرمائی ۔

افطار مزیدار

آج  کے  افطار مزیدار سیگمنٹ میں  شیف معراج نےمزیدار چکن پیٹس  اور فروٹین اور اسپرائیٹ کے ساتھ ڈرنک  بنایا جوکہ یقیناً افطار کا لطف دوبالا کر نے کے لیے بہترین ہے ۔

برکتِ افطار

افطار کا وقت وہ وقت ہوتا ہے جس وقت ہر دعا قبول ہوتی ہے ۔اس لئے اپنے ہاتھوں کواٹھائیں اورمانگ لیں سب کچھ کیونکہ اللہ رب العزت عطا کرنے والا مہربان ہے۔

 

ڈس کلیمر:
نیوز ون کا یا اس کی پالیسی کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay