پی ٹی آئی سے حکومت نہیں چل سکتی، خورشید شاہ

خیرپور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے حکومت نہیں چل سکتی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عید کے بعد یوٹرن حکومت کے خلاف لائحہ عمل تیار کریں گے اور حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 40 سال سے ملک لوٹنے والوں کا احتساب بھی ہونا چاہیے اور کبھی ضیاالحق نے قانون کو پامال کیا کبھی کارگل کا سانحہ ہوا۔ آمروں نے ملک کو اندھیروں میں ڈالے رکھا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اہم اداروں سے بجٹ سے کٹوتی کی باتیں سنی جارہی ہیں جب کہ افطار پارٹیوں میں سیاستدانوں کا ملنا ہوتا رہتا ہے۔ ہماری افطار پارٹی نے لوگوں کی نیندیں اڑادی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے حکومت نہیں چل سکتی اور انہوں نے اپنے وزرا ہٹا کر مشرف دور کے وزیر رکھ لیے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay