افطار کےلیے لاجواب شربت بنانے کا طریقہ انتہائی آسان

Sharbat

 ترتیب و تدوین : عنبرحسین سید

چھوٹے بڑے سبھی افراد شربت بہت شوق سے پیتے ہیں کیونکہ یہ افطار کے وقت فرحت اور تازگی بخشتاہے اور ایک ہی گھونٹ پیتے ہی تروتازگی کا احساس ہوتا ہے ۔

آج ہم آپ کو مزیدار اور تازگی سے بھرپور شربت بنانے کی آسان اور جھٹ پٹ ترکیب بتائیںگے۔

بادام کا شربت

بادام انسانی جسم کے نہایت مفید ہے یہ نظر دماغ اور اعصاب کو توانائی فراہم کرتا ہے۔قبض کورفع کرتا ہے اور دماغ آنتوں اور جسم کی خشکی کو دور کرتا ہے۔شدید گرمی میں شربت بادام کے چند چمچ دل کی گھبراہٹ اور حدت سے بچاتے ہیں۔

اجزاء اور مقدار

بادام کی گری : 70گرام
روح کیوڑہ ؛ ایک چھوٹی شیشی
چاروں مغز: 70گرام
پانی : 750گرام
چینی : 750گرام

ترکیب

رات کوسونے سے پہلے بادام کی گریاں اور چاروں مغز الگ الگ بھگو کر رکھ دیں اور صبح اٹھ کر انہیں باریک پیس لیں ۔

اب ان میں پانی اور چینی شامل کر ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔جب شربت جیسا قوام تیار ہوجائے تو اتارلیں اور کچھ دیر بعد اچھی طرح ٹھنڈا ہونے پر روح کیوڑڈال دیں اور مزید دس پندرہ منٹ تک پڑارہنے دیں اور پھر اس کے بعد کسی صاف ستھری بوتل میں بھر لیں۔

آپ چاہیں تو روح کیوڑہ شامل نہ کریں۔یہ انتہائی خوش ذائقہ اور فروخت بخش مشروب ہے جو پیاس کی شدت کوکو کم کرنے کے ساتھ ساتھ دل اور دماغ کو بے حد تقویت دیتا ہے۔ آپ اس شربت کو سادہ پانی دودھ میں مکس کرکے بھی پی سکتے ہیں۔

تخم بلنگا کا شربت

تخم ملنگا صحت کا ایک خزانہ ہونے کی بنا پر طبی فوائد سے بھرپور ہے۔ جسے یہ جلد نکھارے اور بڑھاپا بھگاتا ہے ہاضمے کے لیے مفید ہے ،قلب کو صحتمند رکھے ،ذیابیطس میں مفیداورہڈیوں کی مضبوطی کے لیے کارآمد ہے ۔

اجزاء

پانی : حسب ضرورت

تخم بلنگا : ایک کھانے کا چمچ

گڑ : 250 گرام پسا ہوا

لیمو کا رس : 4 کھانے کے چمچ
برف

ترکیب

پانی میں تخم بلنگا ڈال کر مکس کریں اور 10 سے 15 منٹ کے لیے اس میں چھوڑ دیں۔جگ میں گڑ اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور گڑ اچھی طرح پگھلا جانے تک اسے الگ رکھ دیں۔بعد میں اس جگ میں تخم ملنگا اور لیمو کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

گلاس میں برف ڈال کر یہ شربت اس میں نکالیں اور ٹھنڈا ٹھنڈا پیش کریں۔

املی اور آلو بخارے کا شربت

اجزاء

املی کا گودا :آدھا کپ
آلو بخارے : ایک کپ
براؤن شوگر: آدھا کپ
نمک : ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کالا نمک : آدھا چائے کا چمچ
بھنا کٹا زیرہ : آدھا چائے کا چمچ
اجوائن: ایک چوتھائی چائے کا چمچ
برف ؛ حسب ضرورت

ترکیب

آلو بخارے دو کپ پانی میں بھگو کر ابال لیں۔جب ابل جائیں تو پانی میں سے نکال لیں۔ اب آلو بخارے کا گودا الگ کر لیں۔پھر اس میں املی کا سریپ اور براؤن شوگر ڈالیں۔

ساتھ میں نمک اور کالا نمک ڈال کر یہاں تک پکائیں کہ ٹیکسچر گاڑھا ہو جائے۔ اس کے بعد ٹھنڈا کر کے برنی میں بھر لیں۔ مکسچر کو ٹھنڈے پانی میں مکس کریں اور پودینے کے پتے سے گارنش کر کے ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔

لیموں اور پودینے کا شربت

اجزاء

سوڈا واٹر : ایک بوتل
کٹی ہوئی کالی مرچ : ایک چٹکی
برف : ایک پیالی
پودینے کی پتیاں : ایک پیالی
براؤن چینی : ایک کھانے کا چمچ
کالا نمک : آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس : چار کھانے کے چمچ
پودینے کے پتے: سجانے کے لیے

ترکیب : بلینڈر میں تمام اجزاء یکجان کرلیں۔ اسے گلاسوں میں ڈالیں اور پودینے کے پتوں سے سجا کر پیش کریں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay