پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش، سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق عید سے پہلے عوام کومہنگائی کاایک اورجھٹکالگنےکاخدشہ ہے ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 99 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی، نئی قیمت 131 روپے 31 پیسے فی لٹر تجویز کی گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت 116 روپے 95 پیسے ہونے کا امکان ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت مین 1 روپیہ 68 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی جس کی نئی قیمت 88 روپے 62 پیسے فی لٹر ہونے کا امکان ہے۔ حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، نئی قیمتوں ہر عملدرآمد یکم جون سے ہو گا۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ 69 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 98 روپے 46 پیسے فی لٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay