برکتِ رمضان : جمعۃ الوداع اسپیشل پر شبیرابو طالب کے ساتھ صرف نیوز ون

https://www.youtube.com/watch?v=kMMFeJ__Ii8

قلب عاشق ہے اب پارہ پارہ الوداع الوداع ماہ رمضان تیرے آنے سے دل خوش ہوا تھااور ذوق عبادت بڑھا تھا تیرے دیوانے اب رو رہے ہیں مضطرب سب کے سب ہورہے ہیں ہائے اب وقت رخصت ہے آیاالوداع الوداع ماہ رمضان۔

ماشاء اللہ آج سے 25 دن پہلے جو رحمتوں اور برکتوں کا سفر شروع ہوا تھا وہ اب اختتام کی طرف رواں دواں ہے ۔ یہ ماہِ رمضان اب بس چند دنوں کا مہمان ہے جتنے فضائل سمیٹنے ہیں سمیٹ لیں جتنی دعائیں مانگنی ہیں مانگ لیں جتنی مغفرت طلب کرنا ہیں کر لیں کیونکہ رحمت ، برکت اور مغفرت کی اب کچھ ہی ساعتیں باقی ہیں ۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کا ارشادہے کہ جمعۃ المبارک کا دن سید الایام ہے اور تمام دنوں سے افضل و بر تر ہے۔اللہ تعالی ہمیں اس مبارک مہینے کے باقی دنوں میں بھی اپنی عبادت کرنے اور اسکی رحمتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔

ابتدا ہی سے برکتِ رمضان ٹرانسمیشن کی ٹیم نے ہرسیگمنٹ نہایت معلوماتی اور ناظرین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا ۔ہر سیگمنٹ کی تیاری میں ناظرین کی پسند کے ساتھ ساتھ تقدسِ رمضان کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے ۔

نیوز ون کی جانب سے ترتیب دی گئی برکتِ رمضان ٹرانسمیشن کم وقت میں اسلامی اقدار اور روایات کے حوالے سے مکمل اور جامع معلومات لوگوں تک بہم پہنچانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ٹرانسمیشن دن گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنے عروج کی جانب چلتی رہی اور دیکھنے والوں میں مقبولیت حاصل کر گئی۔

 آج کے اپنے  ابتدائی کلمات میں پروگرام کے میزبان شبیر ابو طالب نے جمعۃ الوداع ، رمضان کی برکت ،وقت کی پابندی ،تراویح اور عید کے حوالے سے بات کی ۔

آو بات کریں

آو بات کریں میں ہمارا آج کا موضوع قوتِ فیصلہ کیسے حاصل کی جائےتھا جس پر آپ نے اور پروگرام کے  میزبان  شبیر ابو طالب نے خیالات کا اظہار کیا اور اپنے تجربات  شیئر کیے۔

احتیاط لازم ہے

  احتیاط لازم ہے سیگمنٹ میں آج  کا موضوع پھلوں کی اہمیت اور فوائد تھا ۔ حکیم رضا الہی نےتازہ  اور موسمی پھلوں سے  بہترین ہربل اور طبی  نسخے بتائے ۔

ایک نیکی

رمضان المبارک  ہمیں ایثار  ، قربانی ،انکساری  اور  لوگوں کی  مدد کر نے   کا  درس دیتا ہے اور اس درس کو  سیکھتے ہوئے  ہمارے  وطن میں  ایسے بہت  سے لوگ موجود ہیں جو  دکھی  انسانیت  اور مجبور افرادکی مدد کر  رہے ہیں  ۔

آج ہمارے مہمان  خدمت خلق کرنے والے ایک  ادارے الخدمت فاؤنڈیشن  سے ان کے ری پریزینٹیٹو تھے جنہوں  نے  ادارےکے  قیام کی وجوہات اوراغراض ومقاصد کے بارے میں بتایا ۔اورساتھ ہی اپنے کام کرنے کے  طریقہ  کار سے بھی  آگاہ کیا ۔

مدحتِ مصطفیٰﷺ

مدحتِ مصطفیٰﷺ سیگمنٹ  تیزی  سے  فائنلکی  جانب  رواں  دواں ہے  اور  اب  مقابلے  کہ اختتام اور فائنل میں  بس دو ہی دن کا  فاصلہ ہے ۔آج  احمد رضا، حافظ محمد انیس ،عبدالرحن  اور حا فظ اویس احمد  نے  نعت پیش کی ۔ چاروں نعت خواں  میں  سے آج  حافظ محمد انیس اور حا فظ اویس احمد  کا سفر  آج یہاں ہی ختم ہوگیا ۔

بزم علم وعقیدت

آج کی اس علمی  و ادبی محفل میں آج کا موضوع  اللہ کا ولی کون  تھا سید مولانا مظفر حسین شاہ صاحب نے موضوع کے حوالے  سے مکمل اور جامع معلومات  ناظرین تک باہم پہنچائی  حوالے سے بات کی ۔

افطار مزیدار

مزیدار  اور صحت سے بھرپور ذائقے دار دسترخوان کی جان اور شان ہوتے ہیں  اس ہی لیے  برکت رمضان ٹرانسمیشن میں  افطار مزیدار کا  سیگمنٹ رکھا گیا ہے  تاکہ  آپ  ہر  روز نت نئے پکوان سے  سحر و افطار کے  دسترخوان کو  سجائیں اور داد پائیں ۔

آج شیف معراج نےمزیدار بیف پلاؤ اور آلو کا رائتہ بنایا جوکہ یقیناً افطار کا لطف دوبالا کر نے کے لیے بہترین ہے ۔

برکتِ افطار

دعا، عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی تو التجا اور پکار کے آتے ہیں لیکن مذہبی مفہوم میں اس سے مراد اللہ سے (عموماً دوران عبادت) کوئی فریاد کرنے یا کچھ طلب کرنے کی ہوتی ہے۔

 

ڈس کلیمر:
نیوز ون کا یا اس کی پالیسی کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay