پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ

petroleum

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول 4 روپے 26 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 69 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 112 روپے 68 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 126 روپے 82 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 98 روپے 49 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 88 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش، سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول کردی تھی۔

ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 99 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی، نئی قیمت 131 روپے 31 پیسے فی لٹر تجویز کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت 116 روپے 95 پیسے ہونے کا امکان تھا۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت مین 1 روپیہ 68 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی جس کی نئی قیمت 88 روپے 62 پیسے فی لٹر ہونے کا امکان تھا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ 69 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد نئی قیمت 98 روپے 46 پیسے فی لٹر کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay