روحانی فیوض و برکات سے بھرپور برکت رمضان ٹرانسمیشن صرف نیوز ون پر

https://www.youtube.com/watch?v=S9802SUwNNI

حضوراکرمﷺ کا ارشاد گرامی ہے: ’’جو شخص لیلتہ القدر میں ایمان کے ساتھ اور اجروثواب کی نیّت سے (نماز میں)قیام کرتاہے، اُس کے پچھلے سارے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔‘‘(صحیح بخاری، صحیح مسلم)۔

رحمتوں ،برکتوں ،مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہم سے جدا ہونے کو ہے ۔ کچھ معلوم نہیں اگلے بر س رمضان المبارک کی یہ پرُ نور ساعتیں ہمیں نصیب ہو ں گی بھی یا نہیں ۔ لہٰذا یہ ماہِ مبارک ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ اس کے آخری لمحات کو غنیمت جانتے ہوئے ہم اپنے رب کو راضی کر لیں ۔

اللہ ربُ العزت کا بڑا احسان ہے کہ اس نے اس سال بھی نیوز ون کو موقع دیا کہ وہ ایک دینی اور اصلاحی ٹرانسمیشن کا اہتمام کر سکے اور دینِ اسلام کا پیغام عام کر سکے ۔نیوز ون کی برکت رمضان ٹرانسمیشن تیزی سے بچوں، بڑوں ،خواتین اور مردوں سب میں یکساں مقبول اور پسند کی جارہی ہے . ہر سیگمنٹ اپنے مختلف انداز اور معلومات کی وجہ سے تیزی سے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ کر لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا رہا ہے ۔

قبرستان کے آداب

آج کے اپنے  ابتدائی کلمات میں پروگرام کے میزبان شبیر ابو طالب نےقبرستان کے آداب کے موضوع پر بات کی ۔

آو بات کریں

آو بات کریں میں ہمارا آج کا موضوع ہروقت اللہ کی یاد کیسے پیش نظر رکھی جائے ؟تھا جس پر آپ نے اور پروگرام کے  میزبان  شبیر ابو طالب نے خیالات کا اظہار کیا اور اپنے تجربات  شیئر کیے۔

 قصص السلام 

احتیاط لازم ہے

  احتیاط لازم ہے سیگمنٹ میں آج  کا موضوع سبزیوں کی اہمیت اور فوائد تھا ۔ حکیم رضا الہی نےتازہ  اور موسمی سبزیوں  سے  بہترین ہربل اور طبی  نسخے بتائے ۔

ایک نیکی

آج ہمارے مہمان خدمت خلق کرنے والی والی دو تنظیمین تھیں جن میں سے ایک سوشل سوسائٹی کا ادارہ جسٹس ہیلپ لائن (این جی او)جو انسانی حقوق کےلیے کام کررہا ہے اس کے ری پریزینٹیٹوندیم شیخ تھے۔ اوردوسرے پلاسٹک سرجن ڈاکٹر سیس عادل آصف زیدی تھے ۔ جنہوں نے ادارےکے قیام کی وجوہات اوراغراض ومقاصد کے بارے میں بتایا ۔اورساتھ ہی اپنے کام کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا ۔

مدحتِ مصطفیٰ

مدحتِ مصطفیٰﷺ سیگمنٹ   میں آج  سیمی  فائنل ہے  تیزی  سے  فائنل کی  جانب  رواں  دواں یہ سفر کل منزل  مقصود کو پہنچ جائےگا ۔آج  عبدالرحن  حا فظ اویس احمد،توقیر حسین ،حسن علی حسنی ، احمد رضا اورطہٰ مدنی  ، نے  نعت پیش کی ۔ چاروں نعت خواں  میں  سے آج   توقیر حسین اور حافظ اویس کا سفر  آج یہاں ہی ختم ہوگیا ۔ اور دیگر نے  فائنل کے لیے کولیفائی کرلیا ہے۔

بزم علم وعقیدت

آج کی اس علمی  و ادبی محفل میں آج کا موضوع  شب قدر اور عید کی تیاری سید مولانا مظفر حسین شاہ صاحب نے موضوع کے حوالے  سے مکمل اور جامع معلومات  ناظرین تک باہم پہنچائی  حوالے سے بات کی ۔

افطار مزیدار

برکتِ افطار

افطار کا وقت وہ وقت ہوتا ہے جس وقت ہر دعا قبول ہوتی ہے ۔اس لئے اپنے ہاتھوں کو اٹھائیں اور مانگ لیں سب کچھ کیونکہ اللہ رب العزت عطا کرنے والا مہربان ہے۔

درس تراویح

 

ڈس کلیمر:
نیوز ون کا یا اس کی پالیسی کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay