برکتِ رمضان ٹرانسمیشن شبیرابو طالب کے ساتھ صرف نیوزون پر

جس نے رمضان کا روزہ رکھا پھر اس کے بعد چھ روزے رکھے (شوال ) کے تو اس نے گویا ہمیشہ روزہ رکھا ۔( مسلم )۔

آج اپنے ابتدائی کلام میں پروگرام کے میزبان شبیر ابو طالب نے رمضان ،طاق راتوں کی عبادت اور دعائیں اور عید کے حوالے سے بات کی ۔

آو بات کریں

آوبات کریں ہمارا سیگمنٹ ہے جس میں آپ اور ہم بات کرتے ہیں کسی بھی سماجی اور معاشرتی موضوع پر اور ساتھ ہی ٹیلی فون کال کے زریعے ناظرین اپنے خیالات اور تجربات شیئر کرتے ہیں تاکہ معاشرے کی اصلاح ہو سکے ۔ آج کا موضوع ازدواجی زند گی کیسے بسر کریں تھا۔

احتیاط لازم ہے

تندرستی ہزار  نعمت  ہے  اس لیے  اس  کی  بے انتہا  حفاظت کرنا  ہمارا  فرض ہے   جس کے لیے احتیاط لازم ہے ۔ آج  کے  سیگمنٹ میں حکیم رضا الہی  نے   صحت  مند رہنے کے لیے مفید  اور کارآمد نسخے بتائے۔

ایک  نیکی

یہ درست ہے کہ  ایک نیکی  ہماری  بخشش کا  سبب  بن  سکتی ہے  ۔ آج ہمارےایک نیکی سیگمنٹ میں خدمت خلق  کرنے والی دو آرگنائزیشن  حق اسکول اورگل بہاو تھیں ۔ جنہوں  نے  ادارےکے  قیام کی وجوہات اوراغراض ومقاصد کے بارے میں بتایا ۔اورساتھ ہی اپنے کام کرنےکےطریقہ کارسےبھی آگاہ کیا ۔

مدحت مصطفیٰ  ﷺ

ہم مدینے سے اللہ کیوں آگئے۔۔۔قلبِ حیراں کی تسکیں وہیں رہ گئی۔۔۔دل وہیں رہ گیا جاں وہیں رہ گئی۔۔۔خم اُسی در پہ اپنی جبیں رہ گئی۔ نعت  خواں   کی  آواز میں  محبت  سے  لبریز نعت ۔

میرے کملی والے کی شان ہی نرالی ہے۔۔۔دو جہان کے داتا ہیں سارا جگ سوالی ہے۔۔۔خلد جس کو کہتے ہیں میری دیکھی بھالی ہے ۔۔سبز سبز گنبد ہے اور سنہری جالی ہے۔۔ ہر طرف مدینے میں بھیڑ ہے فقیروں کی ۔۔۔ایک دینے والا ہے کُل جہاں سوالی ہے۔۔۔ہم گناہ گاروں کو رب سے بخشوالیں گے۔۔۔ان کے رب نے کب ان کی کوئی بات ٹالی ہے۔

آج  مدحت  مصطفیٰ  ﷺ  ثناخواں نے نعت رسولﷺ پیش کی  ۔نعت خوانوں کی  پرُ  سوز  آواز نے  سماں  باندھ  دیا ۔

تُو کُجا مَن کُجا

تو امیرِ حرم ، میں فقیرِ عجم ،تیرے گُن اور یہ لب، میں طلب ہی طلب ،تو عطا ہی عطا ۔ تُو کُجا مَن کُجا۔ صابری برازران کی  آواز میں  کلام  نے  سب کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

بزم علم  و عقیدت

آج کی اس علمی محفل کا موضوع عید  اور اگلے رمضان کی  تیاری  ہے ۔سید مولانا مظفر حسین شاہ صاحب نے عید  اور اگلے رمضان کی  تیاری کے حوالے  سے بات کی ۔

افطار مزیدار

آج کے افطار مزیدار سیگمنٹ میں شیف معراج نےمزیدارچنا پلاؤ اور جوس  بنایاجوکہ یقیناً افطار کا لطف دوبالا کر نے کے لیے بہترین ہے ۔

برکت ِ افطار

 رمضان المبارک کے آخری دس دن اور ان کی راتیں ، عید اور شب عید بڑی مبارک ہیں اور آخرت کمانے کا بہترین وقت ہے، بندہ  مومن جس کی زندگی کا مقصد صرف حق تعالیٰ کی رضا اور حصول جنت ہے اس کے لئے بہت ہی نادر موقع ہے جو حق تعالیٰ نے محض اپنی رحمت سے عطا فرمایا ہے، ان ایام اور مبارک لیل و نہار کو بے حد غنیمت سمجھا جائے اور ہر شخص کو اپنی طاقت کے مطابق ان ایام میں زیادہ سے زیادہ عبادت و اطاعت، ذکر و تلاوت ، تسبیح اور مناجات اور توبہ و استغفار کرنے کا اہتمام کرنا چاہئے اور جتنی زیادہ نفلی عبادت  و اطاعت ہو سکے کریں ۔

درس تراویح

 

ڈس کلیمر:
نیوز ون کا یا اس کی پالیسی کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay