برکتِ رمضان ٹرانسمیشن شبیر ابوطالب کے ساتھ صرف نیوز ون پر

BarkatERamzan

رحمتوں ،برکتوں ،مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہم سے جدا ہونے کو ہے ۔ کچھ معلوم نہیں اگلے بر س رمضان المبارک کی یہ پرُ نور ساعتیں ہمیں نصیب ہو ں گی بھی یا نہیں ۔ لہٰذا یہ ماہِ مبارک ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ اس کے آخری لمحات کو غنیمت جانتے ہوئے ہم اپنے رب کو راضی کر لیں ۔

29روز قبل شروع ہونے والا برکتِ رمضان ٹرانسمیشن کا یہ سفر آج مکمل ہونے کو ہے ۔کیامعلوم تھاکہ رحمتوں ،نعمتوں برکتوں اور بخشش سے بھری یہ ساعتیں اتنی جلدی رخصت ہو جائیں گی اور ہم ایک سال کے لیے اس ماہِ مبارک سے دور ہوجائیں گے ۔

اللہ ربُ العزت کا بڑا احسان ہے کہ اس نے اس سال بھی نیوز ون کو موقع دیا کہ وہ ایک دینی اور اصلاحی ٹرانسمیشن کا اہتمام کرکے دینِ اسلام کا پیغام عام کر سکے ۔

نیوز ون کی برکت رمضان ٹرانسمیشن نے تیزی سے بچوں، بڑوں ،خواتین اور مردوں سب میں یکساں مقبول اور پسند کی گئی. ہر سیگمنٹ نے اپنے مختلف انداز اور معلومات کی وجہ سے تیزی سے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ کر لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ۔

اپنے آج کے ابتدائی کلمات میں پروگرام کے میزبان شبیر ابو طالب نے دکھاوا اور ریاکاری کے موضوع پر بات کی ۔ریاکاری یعنی دکھاوا ایک انتہائی مذموم عمل ہے، اس کی دو قسمیں ہیں ،ایک ریا منافقین کی ہے کہ وہ لوگوں کو دکھانے کے لیے ظاہری طور پر اسلام کا دعوی کرتے اور نام لیتے ہیں،مگر ان کے دلوں میں کفر پوشیدہ ہوتا ہے، یہ ریا اور طرز عمل، توحید کے منافی اور اللہ تعالی کے ساتھ کفر ہے۔

دوسری ریا کی صورت یہ ہے کہ کوئی مسلمان نیکی کا کوئی کام کرتے ہوئے دکھلاوے کی نیت کرے کہ لوگ اسے یہ عمل کرتے دیکھیں اور اس کی تعریف کریں یہ پوشیدہ شرک ہے اور توحید کے اعلی درجہ کے منافی ہے۔

آوبات کریں

نیوز کی جان سے کوشش کی گئی کہ ٹرانسمیشن میں ایسے موضوعات کو زیر بحث لایا جائے جن سے معاشرے کی اصلاح ہو اور سماجی مسائل پر لوگوں کی آرا بھی معلوم ہو سکے اس کے لیے ایک خاص سیگمنٹ آوبات کریں کااہتمام کیا گیا جس میں ہمارے ناظرین لائیو کال کر کے اپنے خیالات اور نقطہ نظر پیش کرتے ہیں ۔چونکہ آج 29واں روزہ ہے اور عید کا چاند نظر آنے کے قوی امکان بھی ہیں اس لیے ہمارا آج کا موضوع ‘ ہم نے رمضان کیسا گزارا ’ تھا ۔

احتیاط لازم ہے

توجہ ، خیال اوراحتیاط ملکر ایک صحت مند  جسم بناتے ہیں ۔ صحت  و توانائی  اور  دیکھ بھال  کے  اصولوں  سے  بھرپور ایک  سیگمنٹ ترتیب دیا گیا  جس کانام احتیاط لازم ہے تھا۔ اس میں پورا رمضان حکیم رضا  الہی  ہمارے  ساتھ رہے  اور انہوں  نے  حکیمی اور ہربل  نسخے بتائے ۔ تاکہ  روزہ  دار  ان پر عمل کر کر  بھرپور  رمضان  گزار سکیں ۔

ایک  نیکی

رمضان المبارک  ہمیں ایثار  ، قربانی ،انکساری  اور  لوگوں کی  مدد کر نے   کا  درس دیتا ہے اور اس درس کو  سیکھتے ہوئے  ہمارے  وطن میں  ایسے بہت  سے لوگ موجود ہیں جو  دکھی  انسانیت  اور مجبور افرادکی مدد کر  رہے ہیں  ۔

اس ہی  جذبہ  ایمانی  سے سرشار نیوز ون نے ایک  نیکی  سیگمنٹ کا اہتمام کیا جس کے  زریعے خدمت خلق  کرنے والے  افراد  اور  تنظیموں  کا  پیغام  عام  عوام تک  پہنچایا گیا  تاکہ  سب مل کر کار خیر میں  حصہ لیں  اور ثواب کمائیں  ۔

آج بھی  ہمارے مہمان  خدمت خلق کرنے والے ایک  ادارے صدف ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کی بانی  اور صدر صدف بھٹی تھیں  جنہوں  نے  ادارےکے  قیام کی وجوہات اوراغراض ومقاصد کے بارے میں بتایا ۔اورساتھ ہی اپنے کام کرنے کے  طریقہ  کار سے بھی آگاہ کیا ۔

ڈس کلیمر:
نیوز ون کا یا اس کی پالیسی کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay